پاکستان بھکاریوں کو آنے سے روکے،سعودی حکومت کا انتباہ

bhikari

سعودی عرب کی وزارت حج نے پاکستان کے وزارت مذہبی امور کو پاکستانی بھکاریوں کو روکنے کے لیے خط لکھ دیا

سعودی وزارت حج نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستانی بھکاریوں کو نہ روکا گیا تو عمرہ زائرین اور حجاج کرام پر اثر پڑ سکتا ہے، پاکستانی بھکاری سعودی عرب میں عمرے کے ویزے پر آتے ہیں ،انکو روکا جائے اور کسی صورت سعودی عرب نہ آنے دیا جائے،سعودی عرب کی جانب سے انتباہ کے بعد وزارت مذہبی امور نے عمرہ ایکٹ لانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں عمرہ کروانے والے ٹریولز کو قانونی دائرے میں لایا جائے گا،وزارت مذہبی امور نے پاکستانی بھکاریوں کو سعودی عرب جانے سے روکنے کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے

قبل ازیں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ہے,ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک سعودیہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودیہ جانے والے پیشہ وارانہ بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی یقین دہانی کی اور بتایا کہ ایف آئی اے کو بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے میں ملوث مافیا کے خلاف بھی ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مافیا پاکستان کے امیج کو خراب کر رہا ہے۔

یہ معاملہ سینیٹ تک بھی جا پہنچا، جہاں اوورسیز پاکستانیوں کی قائمہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک میں گرفتار پیشہ ور بھکاریوں میں سے 90 فیصد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ پاکستانی شہری بھی غیر متناسب طور پر چھوٹے جرائم میں ملوث ہیں، جیسے کہ جیب کتری، سامان چوری کرنے میں ملوث ہوتے ہیں، بھیک مانگتے ہیں، غیرقانونی کام کرتے ہیں، سعودی حکومت نے کئی بار یہ معاملہ پاکستان کے ساتھ اٹھایا ہے.

گزشتہ سال پیش آنے والے اسی طرح کے ایک واقعے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ملتان ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرواز سے عمرہ زائرین کے بھیس میں 24 مبینہ بھکاریوں کو اتار لیا تھا، رواں برس ماہ اگست میں ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے والی پرواز سے عمرہ زائرین کے بھیس میں 11 مبینہ بھکاریوں کو اتار لیا تھا،ایف آئی اے حکام کے مطابق 8 خواتین سمیت 11 افراد پر مشتمل گروہ ابتدائی طور پر جعلی ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل بکنگ پر عمرہ ویزوں پر سفر کر رہا تھا،ایف آئی اے حکام نے امیگریشن کے عمل کے دوران مسافروں سے پوچھ گچھ کی جنہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جا رہے تھے،ایف آئی اے کراچی سرکل نے مسافروں کو مزید پوچھ گچھ اور قانونی کارروائی کے لیے گرفتار کر لیا۔

 پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت

حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا

 شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

Comments are closed.