امام کعبہ نے پاکستان سے اپنی محبت و جذبات کا کیسے اظہار کیا؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سعودی عرب کے دورے پر ہیں، انہوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی بعد ازاں مدینہ منورہ کا دورہ کیا، اسد قیصر نے سعودی پارلیمان کا بھی دورہ کیا،اسد قیصر نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ بھی ادا کیا،

اسد قیصر نے امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر امام کعبہ الیشخ عبدالرحمان السدیس نے پاکستان کے لئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کیا، امام کعبہ کا کہنا تھا کہ میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں، پاکستان سے ہمیں دلی محبت ہے، پاکستان ہمارے دلوں میں بستا ہے،سعودی عرب مسلمانوں کو اکٹھا کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،ہم پاکستان کی سلامتی کے لئے دعائیں کرتے رہتے ہیں.

https://twitter.com/AsadQaiserPTI/status/1211645245101944833

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرجو ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی شوریٰ کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کےسرکاری دورے پر ہیں وہ دارالحکومت ریاض میں اپنی سرکاری مصروفیات مکمل ہونے کے بعدمدینہ منورہ پہنچے ۔ریاض میں قیام کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے علاوہ شوریٰ کونسل کا دورہ کیا اور چیئر مین سعودی شوریٰ کونسل اور شوریٰ کے ممبران سے ملاقاتین کیں ۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں کو فروغ دینے کے علاوہ مسئلہ کشمیرکی تازہ صورتحال اور مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پرقابو پانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے

وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت

مدینہ منورہ پہنچنے پر اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر اُنہوں نےملک کی ترقی و خوشحالی اور اُمت مسلمہ ، خصوصاََ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں.

ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ‌ گیا

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران

سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض کے مقامی ہوٹل میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کے ہمراہ صحافیوں سے خصوصی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا کہ دورے کا بنیادی مقصد مجلسِ شوریٰ کی جانب سے خصوصی دعوت پر دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون سے متعلق مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور پالیسی سطح پر تبدیلی اور بہتری لانا ہے.ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ان گنت صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور ان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی بدولت ہمارے ملک میں سعودی بزنس کو اعلیٰ سطح پر فروغ مل سکتا ہے.

پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر

پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، سعودی عرب نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا

Shares: