آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن دورہ؛ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش

0
29
COAS

آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن دورہ؛ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تشویش

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے پر بریفنگ دی گئی جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے زخمیوں کی عیادت کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی عیادت کی اور جنرل سید عاصم منیر نے جوانوں کے عزم اور استقلال کی تعریف کی۔


ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور انہیں دہشت گردانہ کاروائیوں کی اجازت ہونے پر افواج پاکستان کو شدید تشویش ہے، امید کرتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت کسی ملک کے خلاف اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل
پشاور ہائی کورٹ، سونے کے قیمتوں کے تعین پر سماعت
اسمبلیاں تحلیل کرنے کی بجائے مدت پوری کرنے دینی چاہئے،نیئر بخاری
واشنگٹن پاکستانی سفارتخانے کی پرانی عمارت کس نے خریدی؟
نجی تعلیمی اداروں کو بلا معاوضہ پلاٹ الاٹ کرنے کا فیصلہ
روپیہ کی قدر میں اضافے کو بریک، ڈالر ایک بار پھر مہنگا
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افغان عبوری حکومت کو دوحہ میں ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کرنا چاہیئے۔ ترجمان پاک فوج کی جانب سے یہ بیان بدھ کو بلوچستان میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف 2 دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ جب ژوب اور سوئی میں حملوں میں 12 فوجی شہید ہوئے تھے۔

Leave a reply