پاکستان کے دیرینہ دوستوں نے ٹرین سانحے پر پیغام بھیج دیے

0
25

پاکستان کے دیرینہ دوستوں نے ٹرین سانحے پر پیغام بھیج دیے

باغی ٹی وی : گھوٹکی ٹرین حادثہ میں جانی نقصان پر پاکستان کے دیرینہ دوست اور برادر ممالک چین اور ترکی نےگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اس موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے ایک بیان دیتے ہوئے کہ ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں ٹرین حادثے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا۔ دعا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کو اللہ تعالیٰ اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔ برادر ملک پاکستان کی حکومت اور عوام سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے جاری اپنے بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ گھوٹکی میں ٹرین حادثے کا سن کر انتہائی دکھ ہوا۔


چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ میں دل کی گہرائیوں سے اس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

ادھر برطانوی وزیر اعظم نے اپنے منصب پاکستان کے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اس حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے .

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

Leave a reply