پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پنجاب کے ڈویژن اور اضلاع کے صدور اور سیکریٹری جنرل کا اجلاس ہوا۔
سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازنے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں نوازشریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور استقبال پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں یوتھ کوآرڈینیٹرز اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی،مریم نواز نے نوازشریف کے استقبال کے حوالے سے پارٹی اور عوام میں جوش وجذبے کا خیرمقدم کیا،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قوم کی امید نوازشریف ہیں، تعمیر وترقی کی تعبیر نوازشریف ہیں، ہر وعدے کی تکمیل نوازشریف ہیں، پاکستان کی روشن تقدیر نوازشریف ہیں، عوام کو مہنگائی، مہنگے بلوں سے نجات کی ضمانت نوازشریف ہیں، نوجوان کے روشن مستقبل اور ترقی کا ضامن نوازشریف ہے، مزدور، کسان اور محنت کش کو ریلیف صرف نوازشریف دلاسکتے ہیں، قوم کے خوابوں کی تعبیر نوازشریف ہے،نوازشریف قوم کومتحد کرے گا، نوازشریف قوم کو ترقی کا وژن دیں گے، بحرانوں کا حل صرف نوازشریف ہے، دہشت گردی کے خاتمے کی فیصلہ کن جنگ کی قیادت نوازشریف کریں گے، چوتھی مرتبہ عوام کے منتخب وزیراعظم نواز شریف ملک وقوم کے لئے تاریخی کردار ادا کریں گے، نوازشریف آئے گا، تعمیر، ترقی ، امن اور خوش حالی لائے گا،
https://twitter.com/pmln_org/status/1708090708865769872
اجلاس میں نوازشریف کی حمایت میں زبردست نعرہ بازی کی گئی،ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کو ترقی دی، ہر بار نوازشریف کو نہیں ترقی کے عمل کو روکا گیا،نواز شریف کی کوششوں سے عظیم دوست چین نے سی پیک کی صورت اس وقت پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب کوئی پاکستان کا رخ کرنے کو تیار نہیں تھا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو حکومتی مدت پوری کرنے دی جاتی تو آج مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی نہ ہوتی،عوام ہی نہیں دنیا بھی نواز شریف پر اعتماد کرتی ہے، پاکستان کو اتحاد، امن اور معاشی ترقی کی ضرورت ہے جو صرف وزیراعظم نواز شریف ہی کر سکتا ہے، قوم اور ملک کو ہمیشہ نیا وژن نواز شریف نے دیا، قوم اور سیاسی قیادت کو ہمیشہ نواز شریف نے ہی متحد کیا، اس لئے وزیراعظم نواز شریف ضروری ہے،
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو کام کرنے دیا جائے تو پاکستان سے مسائل لوڈشیڈنگ کی طرح ختم ہوجائیں گے، نواز شریف کو اقتدار کی نہیں، پاکستان اور عوام کو مسائل سے نجات کےلئے نواز شریف کی ضرورت ہے، نواز شریف پاکستان کے مسائل کا واحد حل ہے،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے سوا پاکستان کو بحرانوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، نواز شریف ہی قوم کو متحد کرکے اسے ریلیف دے سکتا ہے، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں نواز شریف ہی شامل کرے گا،
نواز شریف کی قانونی ٹیم کی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی پر قانونی مسائلِ کا معاملہ ،نواز شریف کی قانونی ٹیم کی نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سے تفصیلی مشاورت مکمل ہو گئی ہے،قانونی ٹیم نے لیگی قیادت کی باہمی رضامندی سے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی، نواز شریف کی وطن واپسی سے 2 روز قبل لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی، قانونی ٹیم کو لاہور ہائیکورٹ سے 3 سے 7 روز کی حفاظتی ضمانت ملنے کا یقین ہے، قانونی ٹیم کا موقف ہے کہ حفاظتی ضمانت کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نواز شریف کو ایئرپورٹ پر گرفتار نہیں کر سکیں گے،حفاظتی ضمانت لینے پر نواز شریف کو وطن واپسی پر فوری طور پر جیل بھی نہیں جانا پڑے گا،
نواز شریف وطن واپسی پر جلسہ کرنے کے بعد سوموار کو اسلام آباد کی عدالت میں سرنڈر کر دینگے، نواز شریف کو جس کیس میں سزا ہوئی ہوئی ہے، اس کیس میں مریم نواز باعزت بری ہو چکی ہیں،مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی بریت سے نواز شریف کو عدالت سے بھرپور قانونی فائدہ ملنے کا امکان ہے،امکان ہے کہ متعلقہ ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کرنے کے بعد عدالت نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ معطل کر دے گی،
جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا
جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام
عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں،
مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے