پاکستان کے ٹکڑے کرنے کا اعلان کرنیوالی ہرزبان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی،وفاقی وزرا کا سخت ردعمل

0
41

پاکستان کے ٹکڑے کرنے کا اعلان کرنیوالی ہرزبان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی،وفاقی وزرا کا سخت ردعمل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملک توڑنے کے بیان پر وفاقی وزرا نے شدید رد عمل دیا ہے،

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدارسے کیا محروم ہوئے،وطن کی سالمیت پر حملہ آورہیں، 75سال میں کئی بحران آئے کسی نے وطن ٹوٹنے یا فوج کی تباہی کی بات نہ کی، کیا ملک کی سلامتی اورفوج کا وجود عمران خان کے اقتدار سے مشروط ہے؟ اب عمران خان کوجوابدہ ہونا ہو گا،وطن کی سلامتی اور فوج کی یکجہتی کا تحفظ فرض ہے ،

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ تین ٹکڑے پاکستان کے نہیں بلکہ عمران کی سیاست کے ہوں گے آج سازشی عمران کھل کر سامنے آ گیا ہے عمران نیازی کو پاکستان کےخلاف خوفناک ایجنڈے کے تحت باقاعدہ تیارکیا گیا عمران اور اس کے پیچھے چھپا ایجنڈا دونوں ناکام ہوں گے

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تقریر ہیٹ سپیچ , آئین اور ملک کے خلاف ہے ،اظہارِ رائے نہیں ملک کو تقسیم کرنا اور خدانخواستہ ٹکرے ٹکرے کرنے کی بات کرنا دشمن کی زبان ہے عمران صاحب کے بیانات آئین کے خلاف ہیں ،عمران صاحب کے بیانات وفاق پہ حملہ ہے وفاق پہ حملے کا اعلان دشمن کرتا ہے اداروں کی تباہی کی بات دشمن کرتا ہے ایٹمی پروگرام چھن جانے کی بات دشمن کرتا ہے عمران صاحب کی اِس حالت کی تقریر ٹی وی پہ نشر نہیں ہونی چاہئیے پاکستان کے ٹکڑے کرنے کا اعلان کرنے والی ہر زبان ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی عمران صاحب کے ملک کے خلاف بیانات پر قوم کا ردِعمل روکنا ممکن نہیں ہو گا عمران صاحب نہیں "فارن فنڈنگ” بول رہی ہے، سچائی خود سازشی کی اپنی زبان سے ادا ہوگئی ہے عمران صاحب کے بیانات آئین ، اداروں ، افواجِ پاکستان اور سپریم کورٹ پہ حملہ ہے اقتدار نہ رہے تو آئین ، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن ، وفاق پہ حملہ یہ ایک بیمار ذہنیت کی عکاسی ہے

 سیاسی لانگ مارچ ہوتے ہیں ہونے چاہیں۔ لیکن ان کے پیچھا انتشار نہیں ہونا چاہیے

 شہباز شریف نے عمران‌خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

 سازشی بیانات اور عوام کو تقسیم کرنے کی کوشش عمران خان کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہ

اقتدار کیا گیا عمران خان پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے لگے

پاکستان کی سیاسی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کیلئے مودی کے دفتر میں خصوصی سیل قائم

درخواستیں دائر کرکےآپ بھی اپناغصہ ہی نکال رہے ہیں،عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ،خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟سپریم کورٹ

Leave a reply