سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا
اجلاس میں شوکت ترین نے کہا کہ آئندہ پانچ سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات کو 50 ارب ڈالر تک لے جا سکتے ہیں آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے حکمت عملی طے کرنا ہو گی ،پاکستان 27 اقتصادی زون بنا چکا ،پانچ میں کام شروع ہو چکا، حکام وزرات تجارت نے کہا کہ اسٹرٹیجک ٹریڈ فریم ورک پالیسی میں 9 غیر روائتی شعبوں کو شامل کیا ہے ،
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پاکستان کا 3 سے 4 ارب ڈالر بیرون ملک موجود ہے ،سینیٹر شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ ای کامرس کے تحت کاروبار کرنے والوں نے 3 سے 4 ارب ڈالر باہر رکھے ہیں، موجودہ حکومت نے ان کو درپیش مسائل حل نہیں کئے، موجودہ حکومت نے ای کامرس شعبے کی بہتری کیلئے ہمارے اٹھائے گئے کو واپس لیا،میرے دور میں فری لانسرز کی مشکلات حل کی گئیں،ابھی پھر ان پر ٹیکس لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے 3 سے 4 ارب ڈالر باہر پڑا ہے،فری لانسرز کے مسائل حل نہیں ہوئے اور رقم بیرون ملک پڑی ہے، اس وقت ہمیں ڈالرز کی ضرورت ہے اور ہمارے ڈالرز باہر پڑے ہیں،اس پر ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کو فیصلہ کرنا ہوگا،
وزارت تجارت کی جانب سے شوکت ترین کی بات کی تصدیق کی گئی اور کہا کہ 90 فیصد ای کامرس اندورن ملک ہورہی ہے جس میں کیش آن ڈیلیوری ہے، پاکستان ای کامرس کے شعبے میں دنیا میں 37 ویں نمبر پر ہے، تخمینہ کے مطابق پاکستان کی ای کامرس مارکیٹ کا سائز 2021 میں 5.9 ارب ڈالر ہے، پاکستان میں ای کامرس میں 4 ہزار 445 مرچنٹ رجسٹرڈ ہیں ،پاکستان میں زراعت کے شعبے بھی ای کامرس شروع ہو چکا ،شوکت ترین نے کہا کہ زرعی شعبے کی ای کامرس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے ،
پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کب تک قانون بن کر نافذ ہوجائے گا؟ قائمہ کمیٹی میں بحث
اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف 294 ایف آئی آر درج کی ہیں،یہ منظم گروہ ہے،پولیس حکام
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا