پاکستان کا ہر طبقہ خصوصا نوجوان کشمیر کی آزادی کیلئے بے تاب ہیں ،گجرات میں کشمیر کانفرنس

0
43

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) اپیکس کالج گجرات میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بوائز اور گرلز کیمپسز میں سیمینارز منعقد کیے گئے، کشمیر یوتھ الائنس کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میں صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، نوجوان سکالر تابش قیوم اور یوتھ ایکٹیوسٹ رضی طاہر نے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے، عالمی ادارے سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا، پاکستان کا ہر طبقہ خصوصا نوجوان کشمیر کیلئے بے تاب ہیں۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر  میں ہندوستان کی بدترین ریاستی دہشتگردی کے باوجود کشمیر ی مردو خواتین ، نوجوان اور طلبہ ثابت قدمی ، جرأت اور دلیری کے ساتھ آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں یہ آزادی کے لیے تاریخ ساز جدوجہد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حریت پسند عوام کی قربانیاں بے مثال، مبنی بر حق اور لائق تحسین ہیں ۔ ہندو برہمن کی اندھی اور وحشیانہ طاقت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو مغلوب کرنے میں ناکام ہے ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تابش قیوم نے کہا کہ ہندوستانی ناجائز قابض فوج کو فورسز پاور ایکٹ کے تحت تشدد ، قتل و غارتگری ، پیلٹ گنوں کے ذریعے انسانوں کی بینائی چھیننا ، طاقت کے وحشیانہ اور بلاامتیاز استعمال اور اسرائیل کے طرز ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے تعاون سے دہشتگردی کے نت نئے طریقے استعمال کیے جارہے ہیں یہ انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا المیہ ہے کہ جس پر عالمی برادری کی جانبداری اور عالم اسلام کی بے حسی سے انسانی المیوں کی المناک داستانیں رقم ہورہی ہیں ۔ خواتین کی عزتیں غیر محفوظ اور عورت ہر بنیادی حق سے محروم ہے۔ آخر میں نوجوان طلبہ نے کشمیری عوام کی جدوجہد کے حق میں نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم کشمیر کاز کیلئے اپنے تہیں کوششیں جاری رکھیں گے۔

Leave a reply