نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی ہے.سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ آئین کے مطابق اپنا کام کرتی ہے.وفاقی کابینہ میں بھی بجٹ کے حوالے سے بات چیت ہو رہی ہے.سینیٹ سے کوئی اچھی تجاویز ہیں تو ان کو لینا چاہئے
قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے باہمی احترام کی بنیاد پر پرامن تعلقات چاہتے ہیں مگر پاکستان بھارتی بالادستی کے قیام کی یک طرفہ کوششوں کو قبول نہیں کرے گا، بھارت پاکستان میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات میں ملوث ہے، ہم بھارت سے کشمیر سمیت تمام دیرینہ مسائل پر بات چیت کے خواہاں ہیں، بھارت کی ذمہ داری ہے وہ تمام مسائل پر با مقصد و نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول بنائے، صرف ایک رکن ملک کی وجہ سے سارک جیسا کارآمد پلیٹ فارم منجمد ہے،
عالمی امن و استحکام میں پاکستان کو اپنے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا،اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سی پیک کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک علاقائی خوشحالی اور پاک چین اقتصادی ٹرن آوٹ بہتر بنانے میں مددگار ہو سکتا ہے، پاکستان میں چینی باشندوں کے تحفظ کو ہر صورت میں یقینی بنائیں گے ، ایران، خلیجی ممالک، ترکیہ، آذربائیجان اور دیگر وسطی ایشیائی ممالک ہماری ترجیحات ہیں، ہم برطانیہ، روس اور یورپی یونین سے اچھے تعلقات کےلیے کوشاں ہیں، اپنی خارجہ پالیسی ایجنڈا کے لیے وسائل کا ہر اونس استعمال کررہے ہیں،چینی وفد پاکستان میں سیاسی نبض دیکھنے آیا تھا، سیاسی استحکام پاکستان کےلیے بہت ضروری ہے، بدقسمتی سے ملکی عدم استحکام نے سب کچھ تباہ کردیا، عالمی امن و استحکام میں پاکستان کو اپنے اہداف کو یقینی بنانا ہو گا، لوگ کہتے تھے پاکستان سفارتی سطح پر تنہا ہو چکا ہے مگر یو این سلامتی کونسل کے انتخابات نے ثابت کیا پاکستان واپس آ چکا ہے، ہماری جماعت نے اقتصادی صورتحال بہتر بنائی اور ملک نے آئی ایم ایف پروگرام مکمل کیا، ڈیفالٹ،اکنامک ڈیٹ اور پروپیگنڈا جیسی فضول باتوں کو اب رکنا چاہیے، جب پاکستان کی بات آئے تب سیاست سے اجتناب کرنا چاہیے.
عدم مساوات، عالمی دہشتگردی اور بین الاقوامی جرائم کا مقابلہ کوئی ملک اکیلے نہیں کرسکتا،اسحاق ڈار
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ عالمی سیاست میں ایک دور ختم ہو رہا ہے تو نیا دور شروع ہو رہا ہے، دنیا میں ملٹی پولیرٹی کا تصور ابھر رہا ہے،غزہ میں بچوں اور عورتوں کی نسل کشی جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسلامو فوبیا کا خطرہ منڈلا رہا ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں کا بڑا چیلنج دنیا کو درپیش ہے، عالمی تعاون اور یکجہتی کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، عالمی طاقتوں میں مخاصمت دنیا میں چیلنجز کو بڑھا رہی ہے، نئی سرد جنگ کا خوف دنیا کو ڈرا رہا ہے، پاکستان ایک تزویراتی جگہ پر موجود ہے، پاکستان قدرتی طور پر عالمی تزویراتی ماحول سے متاثر ہو رہا ہے، عالمی سیاست و تاریخ کے تناظر میں پاکستان کو احتیاط سے قدم اٹھانے ہیں، عدم مساوات، عالمی دہشتگردی اور بین الاقوامی جرائم کا مقابلہ کوئی ملک اکیلے نہیں کرسکتا۔
ریاست کیخلاف اٹھنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں، اسحاق ڈار
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست
ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج
امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت
مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر