پاکستان کی جانب سے یوکرین کے شہریوں کے لیے دوسری بار امداد روانہ کر دی گئی-

باغی ٹی وی : پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سی ون تھرٹی طیارہ کھانے کی اشیا، ادویات اور طبی سامان لیکر یوکرین روانہ ہوا ہے امدادی سامان کا دوسرا جہاز3 جون کو ساڑھے 7 ٹن امدادی سامان لے کر یوکرین جائے گا۔

روسی میزائلوں نے نیٹو کے طیاروں ،ہیلی کو تباہ کر دیا، چینی میڈیا کا دعویٰ

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان کو یوکرینی سفیر کے حوالے کیا گیا اور اس موقع پر پاکستان کے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے امدادی سامان میں جان بچانے والی ادویات، طبی آلات، رضائیاں، کمبل اور کھانے کی اشیا شامل تھیں۔

روس کا ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق 15 ٹن وزنی امدادی سامان سی ون تھرٹی کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پولینڈ کے شہر وارسا پہنچایا گیا جہاں سے اسے یوکرین منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ مارچ میں بھی پاکستان نے یوکرین جنگ سے متاثرہ افراد کے لیے اسلام آباد کے نور خان ہوائی اڈے سے 15 ٹن امدادی سامان روانہ کیا تھا-

یوکرین کے اہم علاقے لیمان پر روس کا قبضہ ہوگیا

خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ میں ابھی تک شدت بڑھتی ہی جارہی ہے اور روسی افواج بڑی حکمت عملی سے آگےبڑھ رہی ہیں ، دوسری طرف یہ بھی روس نے یوکرین کے اہم تزویراتی مشرقی علاقے لیمان پر قبضے کا دعویٰ کیا ہےروسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا تھا کہ لیمان روس اور علیحدگی پسند فورسز کے مکمل کنٹرول میں آچکا ہے، علیحدگی پسندوں اور روسی مسلح افواج کے مشترکہ آپریشن میں لیمان کا قبضہ حاصل کیا گیا۔

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین کی شناخت اور کلچر کو مٹانے کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کو شروع ہوئے اس وقت 3 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے۔جنگ کے دوران یوکرین اور روس کے سیکڑوں فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یوکرین میں شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔یوکرین پر اُمید تھا کہ اس جنگ میں نیٹو اور امریکا اس کی مدد کریں گے مگر انہوں یوکرین کو روس کے مقابلے کیلئے تنہا چھوڑ دیا-

امریکا نے چین کو عالمی نظام کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیدیا

Shares: