پاکستان کی نامور خواتین

0
87

خاتون سفیر
بیگم رعنا لیاقت علی خاں پاکستان کی پہلی سفیر خاتون تھیں انھیں نہ صرف پاکستان بلکہ مسلم ممالک کی پہلی سفیر خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے انہوں نے ستمبر 1954 سے جون 1961 تک نیدر لینڈ میں بطور سفیر اپنی خدمات سرانجام دیں پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خاں کی اہلیہ تھیں

خاتون ڈپٹی سپیکر
مسز اشرف عباسی ڈپٹی سپیکر کے عہدے کا حلف اٹھانے والی پاکستان کی پہلی خاتون تھیں انھیں 11 اگست 1973 کو قومی اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب کیا گیا

خاتون سیکرٹری
مس گلزار بانو پاکستان کی پہلی وفاقی سیکرٹری ہیں انھیں 3 فروری 1975 ء کو اس عہدے کے لیے منتخب کیس گیا اس سے پہلے وہ کامرس ڈویثزن کی ایڈیشنل سیکرٹری تھیں پھر انھیں مزید ترقی دے کر ملازمین کے بہبود فنڈ اور انشورنس فنڈ کی مینجننگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا

خاتون سرجن
ڈاکٹر کشور نازلی محمود پاکستان کی پہلی جنرل سرجن ہیں 1939ء میں امرتسرمیں پیدا ہوئیں ینہوں نے لاہور سے میٹرک اور فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور گنگا رام ہسپتال میں ملازمت اختیار کر لی 1964ء میں جنرل سرجری میں رائل کالج آف سرجنز انگلستان کی فیلو شپ ایف آر سی ایس کی ڈگری لی اور وہاں سے واپسی پر کراچی میں ملازمت اختیار کر لی اور بطور جنرل سرجن ان کا تقرر 1964ء میں ہوا

خاتون شاعرہ
پاکستان کی پہلی خاتون شاعرہ ادا جعفری ہیں ان کا اصلی نام عزیز جہاں ہے اور 1924ء کو بھارت میں پیدا ہوئیں انہوں نے گھر پر ہی تعلیم مکمل کی ان کے والد کا نام بدر الحسن تھا شاعری کے مجموعوں میں "غزالاں تم تو واقف ہو” 1974ء "شہر درد” 1968″ ” ساز سخن” 1982ء ” میں ساز ڈھونڈتی رہی ” 1950ء قابل ذکر ہیں ان کا کلام ملک کے معروف ادبی رسائل میں چھپتا رہا ہے انہیں تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے بائیکو لکھنے میں بھی مہارت رکھتی ہیں "شہردرد” پر انہیں 1968ء کا آدم جی ادبی ایوارڈ بھی مل چکا ہے

پہلی خاتون وزیراعظم
بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی وزیراعظم خاتون تھیں زوالفقار علی بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں
1973ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد آکسفورڈ ئنیورسٹی سے فلاسفی سیاسیات اور معاشیات میں گریجویشن کی اور دوران تعلیم آکسفورڈ کے انتخابات میں حصہ لیا اور یونین کی صدر منتخب ہوئیں پودٹ گریجویٹ مکمل کرنے کے بعد 1977 میں وطن واپس لوٹ آئیں 1988ء میں ضیاءالحق کی موت کے بعد ان کی پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی اور 34 سال کی عمر میں پاکستان کی تاریخ کی پہلی کم عمر ترین وزیر اعظم بن گئیں 2 دسمبر 1988ء کو وزیراعظم کا حلف اٹھایا

Leave a reply