پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، سعودی عرب نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا

پاکستان کو ملی بڑی کامیابی، سعودی عرب نے ایک بار پھر دوستی کا حق ادا کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان اور سعود ی عرب نے او آئی سی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے او آئی سی کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔ او آئی سی کا آئندہ اجلاس اسلام آباد میں اور ماہ اپریل میں متوقع ہے،او آئی سی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، ترکی، انڈونیشیا ودیگر ممالک شریک ہوں، او آئی سی اجلاس کا ایجنڈا مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کشمیریوں پر مظالم اور بھارت میں اقلیتوں پر مظالم ہوں گے.
پاک سعودی تعلقات ایک نئی سطح پر پہنچ گئے،کشمیر پر دنیا نے ہمارا بیانیہ مان لیا،وزیراعظم
سعودی عرب اور ایران کے درمیان تصفیہ کون کروا سکتا ہے؟ صدر مملکت بول پڑے
وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت
ترک صدرکے سعودی دھمکیوں کے بیان کی حقیقت کیا؟ سعودی عرب بھی میدان میں آ گیا
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
فواد چودھری نے سعودی عرب سے بڑی مدد مانگ لی، جان کر وزیراعظم بھی حیران
پاکستانی پارلیمانی وفد کی سعودی فرماں روا سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے جو کہ قریبی دوستانہ و تاریخی تعلقات اور عوام کی سطح پر تعاون پر مبنی ہیں۔ انہوں نے فروری 2019ءمیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اسی حوالہ سے تھا، او آئی سی اجلاس کے حوالہ سے سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ بات چیت کی، سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب ملکر او آئی سی کو متحرک کریں،وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے سالانہ اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا تھا کہ او آئی سی کو فعال ہونا چاہئے
کوالالمپورسمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت، ترک صدر کے بیان کے بعد سعودی سفارتخانے نے اعلامیہ جاری کر دیا، سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کوسمٹ میں شرکت نہ کرنے پر مجبورکرنے کی خبربے بنیادہے، پاکستان کودھمکی دینے کی خبربھی مسترد کرتےہیں، پاک سعودی تعلقات میں دھمکیوں کی زبان استعمال نہیں ہوتی ،پاکستان پردباوَ اوردھمکی سے متعلق خبر یں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں،پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات دھمکی آمیز زبان سے بالاترہیں،دونوں ممالک میں برادرانہ،اعتماداورباہمی احترام پرمبنی تعلقات ہیں ،سعودی عرب ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا اور رہے گا،
ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کے ’دباؤ‘ کے باعث ملائیشیا سمٹ میں شرکت نہیں کی۔ پاکستان کو معاشی دشواریوں کے باعث سعودی عرب کی خواہشات پر عمل کرنا پڑا۔ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی وجہ سے کوالالمپور سمٹ سے پیچھے ہٹا، سعودی عرب نے پاکستانی کو معاشی دھمکی دی تھی
واضح رہے کہ کانفرنس کے آغاز سے قبل سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے منگل کو ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے مابین ٹیلی فونک گفتگو میں ملائیشیا اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کے ساتھ مختلف شعبو ں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔
سعودی خبررساں ادارے واس کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہاتیر محمد سے گفتگو کے دوران زور دیا کہ مشترکہ اسلامی جدوجہد کا پلیٹ فارم اسلامی تعاون تنظیم( او آئی سی )ہے۔ یہ پلیٹ فارم بے حد اہم ہے۔ یہ امت مسلمہ کی دلچسپی کے تمام اسلامی مسائل پر غورو خوض کے لیے اتحاد بین المسلمین کا ضامن ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے ملائشین ہم منصب مہاتیر محمد کو ٹیلی فون کیا ،وزیراعظم نے مہاتیر محمد کو کوالالمپور کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا،دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی میزبانی میں متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان کا ایک اجلاس ہونے جا رہا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم بعد میں وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کو شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے.
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
وزیراعظم پاکستان کے بعد وزیر خارجہ نے بھی دورہ ملائیشیا منسوخ کر دیا ۔ اس صورتحال کے حوالہ سے ملائیشین وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان نے ڈاکٹر مہاتیر محمد کو فون کیا اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملائشین وزیراعظم نے پاکستانی ہم منصب کی جانب سے بروقت اطلاع دینے کو سراہا۔
ملائشین وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوالالمپور سمٹ او آئی سی کا متبادل نہیں بلکہ یہ غیر سرکاری تنظیم کا 5واں سالانہ اجلاس ہے جسے حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ صرف اس مخصوص سمٹ میں کچھ عالمی رہنماؤں کو دعوت دی گئی، تاہم ملائیشیا چاہتا تھا کہ تمام 56 اسلامی ممالک کو اس میں دعوت دی جاتی۔