پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپر اسٹاراور پروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ اگر پاکستانی حکومت مالی طور پر سپورٹ کرے تو ہم بھی ’ارطغرل‘ جیسے تاریخی ڈرامے بنا سکتے ہیں۔

باغی ٹی وی :تُرک ڈراموں اور فلموں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہےمگر جو مقبولیت ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈرامہ سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ جسے ترکی کا گیم آف تھرونز بھی کہا جاتا ہے کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔ اسے دنیا کے کم و بیش ساٹھ ( 60 ) ممالک میں ڈب کر کے دکھایا گیا ہے-

نیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) یکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے اور اس کا سیزن 1 چل رہا ہے جبکہ اس کے مجموعی طور پر 5 سیزن ہیں۔

پہلے سیزن کی کہانی میں تیرھویں صدی کا زمانہ دکھایا گیا ہے اور قائی قبیلہ منگولوں کے حملوں سے بچنے کے لیے نئی منزل تلاش کرتا ہے جس کے لیے قبیلے کے سردار کا بیٹا ارطغرل آگے بڑھ کر کردار ادا کرتا ہے-

یورپ، مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ سے 700 ملین ناظرین کو اپنے سحر میں گرفتار کرنے والا ڈراما غازی ارطغرل آذربائیجان، ترکمانستان، قازقستان، ازبکستان، البانیہ، پولینڈ، سربیا، بوسنیا، ہزروگوینا، ہنگری اور یونان میں ریکارڈ توڑنے کے بعد اب پاکستان میں بھی یکم رمضان سے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے جسے لوگ بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں اور دوسروں کو بھی دیکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں-

ارطغرل غازی کو پی ٹی وی رواں برس اپریل سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی وی پر نشر کرنے پر شوبز شخصیات منقسم دکھائی دیں جہاں اس ڈرامے کو شوبز شخصیات پی ٹی وی پر نشر کئے جانے کی حامی ہیں کچھ فنکار مذکورہ ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کرنے کے پر ناراض دکھائی دیئے اور تاحال اس پر اداکاروں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔جبکہ پاکستانی عوام کی جانب سے اس ڈرامے کو بے حد پسند کیا جارہا ہے-

ترک ڈرامے جو پسند کرنے والوں میں پاکستانی معروف اداکار و پروڈیوسر پمایوں سعید بھی شامل ہیں انہوں نے حال ہی میں کراچی میٰ میک اے وش کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں انجین التان کے ساتھ کی گئی لائیو ویڈیو گفتگو میں کہا کہ انہیں ارطغرل ڈرامہ پسن ہے اور انہوں نے اس ڈرامے کی تمام اقساط ارطغرل کی وجہ سے دیکھی ہیں کیونکہ انہیں ان کی اداکاری بہت اچھی لگی ہے-

تاہم اب سوشل میڈیا پر ایک ہمایوں سعید کے انٹر ویو ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ایک نجی چینل کے میزبان سے ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میزبان نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ ’ارطغرل‘ ڈرامہ جس طرح سے پاکستان میں پسند کیا گیا اس کے بعد کیا اب ہماری انڈسٹری بھی سوچ رہی ہے اسلامی تاریخ پر اسی طرح کے مزید ڈرامے بنانے کے بارے میں؟
https://www.instagram.com/p/CELbtMah7rV/?igshid=fyezddrsyrp4
اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے کہا اگر ہماری انڈسٹری ’ارطغرل‘ جیسے ڈرامے بنانے کے بارے میں نہیں سوچ رہی تو سوچنا چاہئے اور ہمیں اس طرح کے ڈرامے بنانے چاہئیں۔

ہمایوں سعید نے کہا پہلے ہمارے یہاں اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے بنتے تھے جیسے ’ٹیپو سلطان‘، ’بابر‘ اور ’محمد بن قاسم‘ وغیرہ بنے، تاہم انہیں بنے ہوئے بہت عرصہ ہوگیا ہے اور یہ تقریباً 30 ، 40 سال پرانی بات ہے۔ لیکن آج کے دور میں پروڈکشن کا معیار جہاں پہنچ گیا ہے اس میں بہت بڑی لاگت کے ڈرامے بنتے ہیں اور پروڈکشن ہاؤسز کو مالی سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ہمایوں سعید نے کہا اگر میں ’ارطغرل‘ جیسا ڈرامہ بنانا چاہوں تو میں کوشش کرسکتا ہوں لیکن پیسوں کی وجہ سے اکیلے اس طرح کے میگا پروجیکٹ نہیں بنا سکتا۔ ڈرامہ سیریل ’ارطغرل‘ کو بھی بنانے میں ترک حکومت نے سپورٹ کی تھی۔ لہذا اگر ہماری حکومت بھی ہماری مالی طورپر سپورٹ کرے اور صرف میری ہی نہیں بلکہ کسی اور اچھے پروڈیوسر کی مدد کرے اور کرنی بھی چاہئے تاکہ ہم بھی اس قسم کی پروڈکشن کرسکیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی سینئیر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے ارطغرل ڈرامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ارطغرل ایک اسلامی تاریخ پر بنایا گیا ڈرامہ ہے اور اچھی بات ہے کہ ہمیں اسلامی تاریخ کا پتہ ہونا چاہیے، اگر ارطغرل غازی جیسے ڈرامے دکھائیں تو اِس پر اُنہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
https://www.instagram.com/p/CDbimzUFpi7/?utm_source=ig_embed
لیلیٰ زبیری کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ڈرامہ ایک طرح سے سبق ہے اور ہمارے ڈراموں کے لیے رول ماڈل ہے ہمیں بھی ایسے ڈرامے بنانے چاہیے، ہمارے پاس اتنا بڑا بجٹ نہیں مگر کوشش تو کی جا سکتی ہے

اُن کا کہنا تھا کہ ارطغرل ڈرامہ بہت مشہور ہو رہا ہے اس کا مطلب ہے آپ یسی چیزیں بنائیں تو لوگ دیکھیں گے لوگ دیکھنا چاہیں گے عوام ایسا ڈرامہ دیکھنا چاہتی ہے ہمیں بھی ایسے ڈرامے بنانے چاہئیں بجائے اس کے کہ فضول قسم کے پیار، محبت اور افیئرز سے ہٹ کر ہمیں ایسے موضوع پر کام کرنا چاہیے۔

 

ترکی کا معروف ڈرامہ ارطغرل گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کیلئے منتخب

پاکستان میں ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی مقبولیت توقع سے زیادہ ہے ترگت الپ

ارطغرل غازی ہمارے ڈراموں کے لیے رول ماڈل ہے لیلٰی زبیری

شہرہ آفاق سیریز ارطغرل غازی کے اداکاروں کا بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں پر…

Shares: