پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 24گھنٹے میں دنیا بھر میں کورونا کے20 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ اور 4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات55 لاکھ سے تجاوز کرگئیں-
باغی ٹی وی: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 658کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 572 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
اومی کرون کی علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 86 ہزار740، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 715، پنجاب میں 4 لاکھ 47 ہزار 530، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 283، بلوچستان میں 33 ہزار 658، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 702 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 430 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 79افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 681، خیبرپختونخوا 5 ہزار 942، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان میں کورونا کے281 ٹیسٹ کیے گئے، بلوچستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 33 ہزار256 ہوگئی بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح 0.35 فیصد رپورٹ جبکہ کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 0.39 رپورٹ ہوئے-
یورپ بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جبکہ پاکستان میں 1مریض جاں بحق
دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب بھر میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اومی کرون ویرینٹ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 295 ہو گئی لاہور میں اب تک 286 افراد میں اومی کرون کی تشخیص ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16 افراد میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی-
جبکہ ارجنٹائن میں ایک لاکھ 1ہزار، جرمنی میں 42 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، ترکی میں 66 ہزار برازیل میں 49 ہزار سے زائد بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ،اٹلی میں کورونا کے ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ، فرانس میں 3لاکھ 3ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ
برطانیہ میں کورونا کےایک لاکھ 46ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ 24گھنٹے میں امریکا میں کورونا کے3 لاکھ 63 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے-