پاکستان کے لئے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ایک اہم چیلنج ہے،نگران وزیر اعظم

0
134

نگران وزیر اعلی انوار الحق کاکڑ نےدبئی پاکستان پویلین میں یونگ انڈس انیشی ایٹو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے ، پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ان کاکہنا تھا کہ لیونگ انڈس وژن کے باعث ہم اپنے مستقبل کو محفوظ کرسکتے ہیں، دریائے سندھ کو ایک آواز کی ضرورت ہے، ہم مل کر ایک آواز بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ہم سب کی موجودگی موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کی کاوشوں کا حصہ ہے، مشترکہ کوششوں کے نتیجےموسمیاتی تبدیلی کےمسائل کا حل ممکن ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، ماحول اور پانی کے چیلنجز سے متعلق حکومت کی ترجیحات واضح ہیں، لیونگ انڈس کےتحت سٹیک ہولڈرز سے ملکرکردار اداکرناہوگا۔محکمہ فوڈ اینڈ کلچر اور زراعت کی شاندار خدمات کو سراہتا ہوں، آپ سب کو یہاں خوش آمدید کہتا ہوں، محکمہ فوڈ اینڈ کلچر نے زراعت کی کارکردگی میں شاندار کردار ادا کیا۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ لیونگ انڈس ہمیں بتاتا ہے کہ 2030 تک11 سے 17ارب ڈالرکی ضرورت ہے، ماحولیاتی فنانس سے ہمارے کروڑوں شہریوں کو فائدہ ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply