وزیراعظم عمران خان کے عوامی جمہوریہ چین کے دورے کا مشترکہ اعلامیہ جاری جاری کر دیا گیا

بیجنگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے عوامی جمہوریہ چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر 8 اور 9 اکتوبر کو چین کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے چین کے صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم عمران خان نے چین کے کاروباری رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی کے وسیع البنیاد دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بدھ کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے حوالے سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقاتوں میں روایتی گرمجوشی، باہمی اتفاق رائے اور سٹرٹیجک اعتماد کی بھرپور عکاسی نظر آتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بیجنگ ہارٹیکلچر ایکسپورٹ 2019ءمیں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ وزیراعظم نے چین کی قیادت اور عوام کو عوامی جمہوریہ چین کے 70 ویں قومی دن پر مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کی شاندار ترقی کو سراہا اور اس امر پر زور دیا کہ اصلاحات اور چین کو کاروبار کیلئے کھولنا ترقی پذیر ممالک کیلئے ایک مثال ہے۔

چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

انہوں نے کہا کہ چینی قوم نے اپنی مثالی قیادت میں قومی ترقی کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ 4 نومبر 2018ءکے مشترکہ اعلامیہ کا ذکر کرتے ہوئے جس میں چین اور پاکستان کے درمیان اہم دو طرفہ اتفاق رائے کا خاکہ پیش کیا گیا، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جس کا مقصد نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی تعمیر کرنا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوستی اور سٹرٹیجک شراکت داری، قریبی تعلقات جن سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات کے تحفظ اور علاقے میں امن، استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے۔

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے امور پر اپنی حمایت کے عزم کو دہرایا۔ چینی رہنماﺅں نے پاکستان کی علاقائی خود مختاری، آزادی اور سلامتی کے تحفظ کیلئے یکجہتی کا اعادہ کیا۔

بیجنگ ۔ 9 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے بدھ کو بیجنگ میں باغبانی کی بین الاقوامی نمائش کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزراءاور دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔ وزیراعظم عمران خان کا بیجنگ ہارٹیکلچرل نمائش میں ان کے چینی ہم منصب لی کی چیانگ نے خیرمقدم کیا۔ نمائش کا اہتمام چین کی مرکزی حکومت، بیجنگ میونسپل حکومت اور بیورو آف انٹرنیشنل ہارٹیکلچر ایگزیبیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا،

چین پنجاب میں کتنے لاکھ گھر بنائے گا؟ اہم خبر

نمائش کا مقصد چین کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور باغبانی کے شعبہ میں ترقی کا مظاہرہ کرنا تھا، نمائش میں دنیا بھر میں باغبانی کے حوالے سے کی گئی کامیابیوں کو بھی دیکھایا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر رواں سال اپریل میں دورہ چین کے موقع پر باغبانی نمائش کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی۔

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک، مسئلہ کشمیر اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

Shares: