پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا آزادانہ تجارت کے معاہدے پر اتفاق

مذاکرات 26 تا 28ستمبر کو جی سی سی ہیڈ کوارٹر ریاض میں منعقد ہوئے

پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا آزادانہ تجارت کے معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ۔

نگران وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ڈاکٹر اعجاز گوہر اور جی سی سی کے سیکرٹری جنرل نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ۔پاکستان اور جی سی سی کے مابین پاکستان ۔ جی سی سی ایف ٹی اے پر مذاکرات کا حتمی دور ریاض میں مکمل ہو گیا ہے ، مذاکرات 26 تا 28ستمبر کو جی سی سی ہیڈ کوارٹر ریاض میں منعقد ہوئے ,

وزارت تجارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 2009 سے لیکر اب تک کسی بھی خلیج تعاون کونسل کے رکن ملک کے ساتھ آزادانہ تجارت کا یہ پہلا معاہدہ ہے جو فریقین کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالے سے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کے خلیج تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں اور آزادانہ تجارت کا یہ معاہدہ ان ممالک کے ساتھ ہمارے معاشی تعلقات کے فروغ کا سبب بنے گا ۔

آزادانہ تجارت کے معاہدے کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات مکمل ہونے کے موقع پر پاکستان کے نگران وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز اور جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جیسم محمد البداوی نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے ۔فریقین نے معاہدہ پر عمل درآمد کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کا یہ معاہدہ اقتصادی خوشحالی کی نئی راہیں کھولے گا

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

 بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

 مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

Comments are closed.