پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت، چین کو پاکستان پر بھر پور اعتماد ہے، چینی سفیر

0
36

پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت، چین کو پاکستان پر بھر پور اعتماد ہے، چینی سفیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے فروغ کیلئےپاکستان میں زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چار اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا

چینی سفیر نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن اورپاکستانی سائنسدانوں کو تربیت دی جائے گی، چین تعلیم،صحت اور غربت کے خاتمے کیلئےپاکستان سے تعاون کرے گا،چینی سرمایہ کاروں کو پاکستانی معیشت پر مکمل اعتماد ہے،پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے،ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ پاکستان میں برائے راست سرمایہ کاری کریں،سی پیک کےتحت اقتصادی ژون میں کوئی بھی ملک سرمایہ کاری کر سکتا ہے،

چینی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں دونوں ممالک کی صنعتوں کےدرمیان جوائنٹ ونچرز ہوئے ہیں،مشترکہ سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے،چین کو پاکستان کی معیشت پر بھر پور اعتماد ہے،چین میں ترقیاتی عمل کا آغاز چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے سے ہوا،

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ آج ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکا اور اضافی بجلی موجود ہے،سی پیک منصوبے کے تحت گوادر میں صنعتیں لگنا شروع ہوگئیں ہیں،پاکستانی کرنسی مستحکم ہوچکی،برآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے،عالمی کساد بازاری کے باعث ہمارے مقابلے میں دوسرے ملکوں کی برآمدات کم ہورہی ہیں،

سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کو سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے تحت مختلف منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کی رفتارکو تیز کرنے کے حوالہ سے ہدایات دیں اوروزیراعظم نے سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں سماجی و معاشی ترقی کے حوالہ سے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پرحتمی شکل دینے اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا اور اس ضمن میں تمام متعلقہ وزارتوں کو منصوبوں کی تکمیلی مدت کے اہداف متعین کرنے، بین الوزارتی کوآرڈینیشن کو مزید موثر بنانے کے حوالہ سے ہدایات جاری کیں۔

Leave a reply