ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ بھارت نے پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کروانے کے الزامات کو رد نہیں کیا، بھارت کی طرف سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات نئے نہیں ہیں، بھارت تو اپنی کرکٹ ٹیم پر تنقید کرنے والوں پر دہشت گردی کا الزام لگا دیتا ہے
دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ ایران کے وزیر خارجہ نے 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے وزیراعظم انورالحق کاکڑ ، آرمی چیف اور دیگر سے ملاقات کی۔ ایران میں پاکستانیوں کا قتل غیر انسانی ہے، پاکستان اور ایران نے اس عمل کی مذمت کی ہے،کل ان پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان آگئی ہیں، پاکستانیوں کے قتل سے متعلق ایران سے قریبی رابطے میں ہیں اور توقع ہےکہ ایران اس واقعے کی تحقیقات کے بعد پاکستان کو معلومات دےگا،پاکستان کو جن دہشتگرد عناصر سے خطرہ ہے وہ افغانستان میں چھپے ہیں اور ہم نے افغانستان کو اس حوالے سے ثبوت بھی فراہم کیے ہیں، گزشتہ ہفتے سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارتی شہریوں کے ملوث ہونے کے ثبوت دیے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، پاکستان ان ممالک سے رابطے میں ہے جہاں سے بھارت پاکستان میں دہشتگردی کراتا رہا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی فوج کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث ہے، 5 فروری کو پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا۔ 5 فروری بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن ہے، نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم میں شرکت کے لیے برسلز میں موجود ہیں۔ نگراں وزیر خارجہ نے برسلز میں یورپی یونین کے عہدیدران سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں ہیں۔ وزیر خارجہ کل تیسرے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے،
ترجمان دفتر خارجہ نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں پر تبصرہ نہیں کرتے،
ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا
وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟
اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی
اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش
اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ
ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب








