پاکستانی رقوم کسی ٹیکس کے بغیر باہر جانے پرزی فائیو پر پابندی لگا ئی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری

0
50

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکنے کا حکم دیا تھا-

باغی ٹی وی : اس حوالے سے بھارتی ویب سائٹ زی فائیو کے مطابق اسٹیٹ بینک کا ایک نوٹڑیفیکیشن انٹرنیٹ پرگردش کر رہا تھا جس میں حکومت کی جانب سے تمام بینکوں کوہدایت نامہ جاری کیا گیا تھا کہ پاکستان میں ویڈیو آن ڈیمانڈ بھارتی سروس زی فائیو سمیت دیگر بھارتی مواد تک رسائی (سبسکرپشن) کے لیے کسی بھی قسم کی ادائیگی کو روکا جائے اور اس پابندی کا اطلاق 13 نومبر سے ہوا۔

پاکستان میں بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیوسمیت دیگر بھارتی مواد کی سبسکرپشن…

اس نوٹیفیکشن میں پاکستان میں کام کرنے والے بینکوں، ای ایم آئیز، پی ایس اوز اور پی ایس پیز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات حکومت پاکستان کی کابینہ ڈویژن کے فیصلوں کی روشنی میں بھیجی جارہی ہیں جس کے تحت پاکستان میں بھارتی مواد کی سبسکرپشن کے طریقوں کو روکا جائے جس میں کریڈٹ کارڈ بھی شامل ہے۔

پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ پر پاکستان میں عائد پابندی ختم

اس حوالے سے انڈپینڈنٹ اردو کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ زی فائیو ایپلیکیشن کے ذریعے پاکستانی رقوم کسی ٹیکس کے بغیر باہر جانے پر اس ایپ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ زی فائیو کے ذریعے ٹیکس کے بغیر بیرون ملک رقوم کی منتقلی کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اگر زی فائیو اپنا ذیلی دفتر پاکستان میں کھولے اور ٹیکس ادا کرے تو حکومت کو اعتراض نہیں ہے

ویب سیریز چڑیلز کو پاکستان میں بین کرنے پر شوبز شخصیات کا سخت رد عمل

نیٹ فلیکس جیسی پاکستانی او ٹی ٹی سروس کے بعد نیٹ فلیکس پر پابندی کے سوال سے متعلق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیٹ فلیکس کو بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے-

خیال رہے کہ زی فائیو ایک بھارتی ویڈیو آن ڈیمانڈ سروس ہے جس پر 12 مختلف زبانوں میں مواد موجود ہے لیکن یہ آن لائن سروس پاکستان میں اس وقت مقبول ہوئی جب اس پر پاکستانی مواد نشر ہونا شروع ہوا۔

زی فائیو پر اگست میں پاکستان کی پہلی اوریجنل ویب سیریز ’چڑیلز‘ ریلیز ہوئی تھی اور اس کے بعد رواں برس 30 اکتوبر کو ’ایک جھوٹی سی لو اسٹوری‘ ویب سیریز ریلیز ہوئی تھی۔

پاکستان میں چڑیلز بین کئے جانے پر ہدایتکار عاصم عباسی اور شائقین برہم

چڑیلز کو پاکستان میں بین کر دیا گیا

ان دونوں ویب سیریز نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی تاہم چڑیلز کو اپنے مواد کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی رہا۔

واضح رہے کہ بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر پاکستان کی 5 ویب سیریز دکھائی جانی ہیں جن میں سے دو ’چڑیلز‘ اور ’ایک جھوٹی لو اسٹوری‘دکھائی جارہی ہیں جب کہ تین ’دھوپ کی دیوار‘، ’من جوگی‘ اور’عبداللہ پور کا دیوداس‘ ابھی تک نشر نہیں کی گئیں۔ تاہم اب سبسکرپشن پر پابندی کی وجہ سے پاکستانی عوام زی فائیو ایپ پر یہ سیریز نہیں دیکھ سکیں گے۔

Leave a reply