پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

0
36
Mubasher Luqman

پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں کہا کہ میں اس وقت پرتگال کے ایک چھوٹے سے شہر کے بیچ پر کھڑا ہوں، جو انتہائی حسین ترین جگہ ہے جبکہ جہاں کی ہوا آلودگی سے پاک اور صاف ستھری ہے اور یہ صحت کیلئے بہت ہی مفید ہے علاوہ ازیں انہوں نے کہا اس خوب صورت علاقے کیلئے تقریبا سوا تین لاکھ پاکستانیوں نے اس ملک کے گولڈ ن ویزا کیلئے اپلائی کیا ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ گولڈن ویزا ان کی ایک اسکیم ہےجو بہت تھوڑے عرصے کیلئے ہے اور پھر بند ہوجائے گی لیکن اب اس اسکیم کے تحت آپ کو ساڑھے تین لاکھ یورو میں ادھر کی رہائش مل جاتی ہے.

سینئر اینکر پرسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپلائی کرنے والے فرد کو رہائشی کارڈ مل جاتا ہے جس کے بعد معمولی سا پرتگالی زبان کا ایک امتحان ہے جس سے گزر کر دنیا کے پہلے پانچ پاسپورٹ میں سے ایک مل جاتا ہے، مبشر لقمان نے دعویٰ‌کیا کہ ایک حساب کے مطابق تقریبا تین بلین یورو پاکستانیوں نے بھیجے ہیں جبکہ اپنے ملک ہمارے پاس بجٹ میں کوئی پیسہ نہیں اور حکومت کے پاس صرف تین بلین ڈالرز موجود ہیں، لیکن یہاں پرتگال میں ہمارے پاکستانی اس سے زیادہ پیسے لاچکے ہیں جن میں سیاستدان، میڈیا ٹائیکون، کاروباری شخصیت اور اعلیٰ سرکاری سابق ملازمین بھی ہیں جن کے نام بہت جلد مبشر لقمان یوٹیوب چینل پر لائے جائیں گے.


مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

مبشر لقمان کے مطابق یہ ملک یورپ کے ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں کے لوگوں میں تیزیاں نہیں جبکہ وہ آپ کی کسی بھی بات کو مان لیں گے حتکہ آپ انہیں کہہ دیں کہ میں بہاول پور کا راجا ہوں تو وہ من و عن مان لیں‌گے کیونکہ انہیں کوئی سروکار نہیں اور پھر وہ سمجھتے ہیں کہ کوئی کیوں ہم سے جھوٹ بولے گا، اس موقع پر مبشر لقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سے بڑی خبریں آرہی ہیں جس شخص کو بڑا ناز تھا اس کے پاس جادو کی دیوی ہے اور وہ کچھ بھی کرسکتی ہے اب حالت یہ ہے کہ عمران خان منتیں کررہا ہے کہ کسی طرح آرمی چیف مجھ سے مل لے.

مبشر لقمان نے عمران‌ خان کو یاد دلایا کہ جب آپ موصوف حکومت میں تھے تو بڑی تنقید کرتے تھے کہ حزب اختلاف کا کیا کام یہ لوگ آرمی چیف سے ملاقات کریں، یا پھر کسی سفیر وٍغیرہ سے لیکن اب ان منافقین کی ہر بات اور قول و فیل میں تضاد نظر آرہا ہے سینئر اینکر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان لڑائی بھی ہوئی ہے جس میں آخری جھگڑے میں انہوں نے ایک طعنہ دیا کہ تم ڈیل کرکے جمائمہ کے پاس جاؤ.

فرح گوگی کے حوالے سے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ان کیلئے بھی کافی مشکلات ہیں اور انہیں دبئی کی حکومت نے بھی بلا کر کافی پوچھ گھچ کی ہے کہ کدھر سے یہ سارا مال آیا ہے کیونکہ اب دبئی کا نام بھی فیٹف میں آیا ہوا کیونکہ ان کے پاس جب کوئی غیر دستاویزی رقم جاتی ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا تو پھر اس پر پوچھ گھچ یا تفتیش شروع ہوجاتی ہے.

Leave a reply