پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا بڑا جھٹکا

0
25
islamabad high court

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا بڑا جھٹکا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کی تشکیل کے خلاف اور رپورٹ کالعدم قرار دینے کی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کردی ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کی انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے چینی انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو درست قرار دیا ہے، چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اداروں کو چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ عدالت نے چینی انکوائری رپورٹ قانون کے مطابق قرار دے دی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس لبنی سلیم پرویز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی انٹرا کورٹ اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ چینی بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے بننے والے انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو محض تکنیکی نقائص کے شک پر کالعدم قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری رپورٹ پر شوگر ملز مالکان کی انکوائری کمیشن رپورٹ پر کاروائی روکنے کی استدعا بھی مسترد کردی۔

اس سے قبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پہلے ہی پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست مسترد کردی تھی جس کے خلاف شوگر ملز مالکان نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔

واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔

خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا

سندھ ہائی کورٹ کا شوگر انکوائری کمیشن بارے تحریری حکمنامہ، وفاق نے بھی بڑا اعلان کر دیا

Leave a reply