مزید دیکھیں

مقبول

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

اداکارہ نادیہ شوہر کی گرفتاری کے بعد آن لائن دھوکہ دہی کا نشانہ

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین اپنے...

خواتین کو آگے لانا پوری قوم کے مفاد میں ہے،صدر مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ خواتین کے...

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو لندن میں احتجاج کا سامنا

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو لندن میں...

پیٹرولیم بحران ، ایف آئی اے نے اہم شخصیات کو گرفتار کر لیا

پیٹرولیم بحران ، ایف آئی اے نے اہم شخصیات کو گرفتار کر لیا
پٹرولیم مافیا ،آئل مارکیٹنگ کمپنیز .اوگرا کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کر لیا

ایف آئی اے لاہورمیں وفاقی حکومت کے احکامات پرجون 2020 میں پیٹرولیم بحران پر درج ہونے والی انکوائریز کے بعد فوسل انرجی اور عاسکر آئل (پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز) پر مقدمات درج کر لئے

ایف آئی اےلاہور نے سی ای او فوسل انرجی ندیم بٹ ،اوگرا کےممبر گیس عامر نسیم ، ممبر آئل عبداللہ ملک اور منسٹری آف انرجی و پٹرولیم کے ڈی جی آئل شفیع اللہ آفرید ی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئل عمران ابڑو کو گرفتار کرلیا۔ اوگرا کے افسران نے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس جاری کئے منسٹری آف انرجی و پٹرولیم ڈویژن کے افسران نے ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ جاری کیا۔ پیٹرولیم مارکیٹنگ کمپنیز نے اوگرا کی آشیر آباد سے منظور شدہ پیٹرول پمپس سے زیادہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کا ملک بھر میں جال بچھا دیا۔

ملزمان کے خلاف باہمی ملی بھگت سے غیر قانونی پیٹرولیم مارکیٹنگ لائسنس، ناجائز پیٹرولیم امپورٹ کوٹہ اور غیر قانونی پیٹرولیم امپورٹس کی خریدوفروخت سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے اور اس سے کمائے جانے والے اربوں روپے کے ناجائز دھن کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

دسمبر 2021 میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے رپورٹ جاری کی تھی، پیٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ 156 صفحات پر مشتمل تھی رپورٹ پیٹرولیم کمیشن کے سربراہ ابو بکر خدا بخش کی جانب سے جمع کرائی گئی،پیٹرولیم کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ،رپورٹ کے مطابق ایران کے بارڈر سے ڈھائی سو ارب کا پیٹرول ا سمگل کیا گیا ،ایران کے بارڈر سےپیٹرول کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ایران کے بارڈر سے پیٹرول اسمگلنگ ٹیکس چوری کے مترداف ہے جولائی میں سمندر میں دو بڑے ایرانی پیٹرول کے جہاز پکڑے گئے ملک بھر میں کوالٹی کنٹرول اور ضلعی سطح پر موبائل لیبارٹریز کی ضرورت ہے 20 فیصد اسمگلنگ کا پیٹرول پکڑا جاتا ہے باقی نہیں پکڑا جاتا،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اوگرا نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے اوگرا کو تحلیل کیا جائے، نئے پیٹرولیم رولز بنائے جائیں اور اسٹاک کا معاملہ اس کے تحت رکھا جائے،پیٹرول کی قیمتیں 15 کی بجائے 30 دن میں بڑھائی یا کم کی جائیں،ذمہ داروں کیخلاف نیب کا کیس بنایا جائے،پیٹرول سے متعلق رولز چھ ماہ میں مکمل کیے جائیں پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اچانک بڑھانے سے قومی خزانے کو نقصان کی ریکوری کی جائے پیٹرول کی اسمگلنگ کو فوری طور پر روکا جائے ،رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کو فوری بند کیا جائے،اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں،کیماڑی سے پورٹ قاسم تک آئل منتقلی کے لیے پائپ لائنز تعمیر کی جائیں

پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،اپوزیشن کا ایوان میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ

عمران خان قیمتوں میں اضافہ پڑھتا جا شرماتا جا ، خواجہ آصف

‏یادِ ٹویٹر عذاب ہے یارب ،چھین لے مجھ سے فون مرا ،رضا رومی کا خان کی دو سال قبل کی گئی ٹویٹ پر طنز

مافیا حکومت میں موجود ہے جس نے قیمتوں میں اضافے کا حکومت سے فیصلہ کرایا،رانا ثناء اللہ

‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،عدالت نے کیا جواب طلب

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan