پنجاب میں نجی گندم کی نئی قیمتوں میں 200 تا 300 روپے فی من اضافہ

0
49

پنجاب میں نجی گندم کی نئی قیمتوں میں 200 تا 300 روپے فی من اضافہ کر دیا گیا.

 پنجاب میں نجی گندم کی نئی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، قیمتوں میں 200 تا 300 روپے فی من کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ نجی گندم کی فی من قیمت 3900 روپے تک جا پہنچی ہے، لاہور میں آج گندم کی قیمت 3810 روپے جبکہ راولپنڈی میں 3900 روپے ہے۔ پشاور کے لیے جانے والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں سے پشاور کے لیے آٹے کے تھیلا کی قیمت 2250 روہے ہوگئی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سرکاری گندم کی قیمت میں535 روپے فی من اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا. جس کے بعد سرکاری آٹا تھیلا کی قیمت میں 380 روپے کے لگ بھگ اضافہ ہوا تھا . علاوہ ازیں پنجاب حکومت فی من سرکاری گندم کی فروخت پر1265 روپے سبسڈی برداشت کر رہی تھی اور اب قیمت 2300 روپے ہونے کے بعد فی من سبسڈی کم ہو کر 730 روپے رہ جائے گی۔محکمہ خوراک پنجاب پر اس وقت455 ارب روپے کی سبسڈی کے گردشی قرضے کا پہاڑ جیسا بوجھ موجود ہے،یہ سبسڈی2008 سے2022 کے درمیان مختلف حکومتوں کے فیصلوں کی وجہ سے ایک بڑے مالی بوجھ کی صورت موجود ہے۔

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا نے کہا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے گندم کی نئی فصل کی امدادی قیمت مقرر کرنا درست فیصلہ نہیں ہے کیونکہ اس اعلان نے ملک بھر کی گندم مارکیٹ میں بھونچال پیدا کردیا ہے اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں
مزید یہ بھی پڑھیں
حرا کلچرل کالونی: مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے ایک نیا تجربہ
ملتان ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری
فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹائن اور کروشیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں کل آمنے سامنے ہوں گی
روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
’’ٹک ٹاک‘‘ پر بہادری دکھانے کا انجام، مصری لڑکا معذور ہو گیا
روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں میں 3 گنا اضافہ
انہوں نے کہا تھا کہ سیلاب کے بعد گندم کی آئندہ فصل کی پیداوار بمپر ہونے کی توقع ہے ایسے میں اتنی بڑی قیمت ناقابل عمل ہے اور اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عاصم رضا نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ریلیز پرائس بڑھانے کا فیصلہ حکومت کی صوابدید ہے حکومت جس قیمت پر سرکاری گندم دے گی ہم اسی کے مطابق سرکاری آٹا بنا کر دے دیں گے تاہم حکومت کو سرکاری آٹا کی بڑھتی طلب کے پیش نظر یومیہ گندم کوٹہ بڑھانا چاہیے۔

Leave a reply