ایمل ولی کو دھمکی آمیز ٹیلی فون پر آصف زرداری کا اظہار تشویش

0
41

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ایمل ولی کو دھمکی آمیز ٹیلی فون پر اظہار تشویش کیا گیا ہے

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف زرداری نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت ایمل ولی کی حفاظت کو یقینی بنائے ایمل والی کو ملنے والی دھمکی دہشت گردی ہے ،حکومت ایمل ولی کو دھمکی آمیز فون کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائے پاکستان پیپلزپارٹی اور اے این پی کی لیڈرشپ اور کارکنوں نے ہمیشہ دہشت گردوں کی مزاحمت کی ہے

 تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا گیا

اعظم سواتی کو بلوچستان سے مقدموں میں رہائی ملنے کے بعد انہیں سندھ پولیس نے گرفتار کر لیا ہ

اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی خان کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اے این پی کے رہنما کو دھمکی آمیز ٹیلی فونک کالز دہشت گردی ہے اور دہشت گردوں کو کسی بھی جمہوری سیاسی رہنما، کارکن یا عام آدمی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنے دوٹوک مؤقف کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس معاملے میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت لائیں اور ایمل ولی خان کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a reply