باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دو ارب ڈالر کی امداد ملنے پر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "ایک مرتبہ پھر پاکستان کا ساتھ دینے پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ” پاکستان کو 2 ارب ڈالر موصول ہونے پر پوری قوم سعودی حکومت کی شکر گزار ہے۔ ایک دوست کے ناطے سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس پیکج کے حصول میں آرمی چیف کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ اب پاکستان کو بیرونی امداد کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ بیرونی امداد مسائل کا حل نہیں۔ماضی کی حکومتوں کی نااہلی اور بد انتظامی کی وجہ سے آج پاکستان مشکلات سے دوچار ہوا۔ اب ہمیں مالیاتی ڈسپلن یقینی بنانا ہوگا۔
"ایک مرتبہ پھر پاکستان کا ساتھ دینے پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ" پاکستان کو 2 ارب ڈالر موصول ہونے پر پوری قوم سعودی حکومت کی شکر گزار ہے۔ ایک دوست کے ناطے سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل حالات میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس پیکج کے حصول میں آرمی چیف کی…
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) July 12, 2023
سابق حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی بھرپور کوشش کی،شیری رحمان
وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری اور سعودی عرب کی جانب سے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کرانے کے بعد معاشی استحکام کی توقع ہے۔ تحریک انصاف کی سابق حکومت نے پاکستان کیلئے جو معاشی دلدل پیدا کی تھی اس سے ہم آہستہ آہستہ نکل رہے ہیں۔ سابق حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ کرانے کی بھرپور کوشش کی، یہ نئی حکومت کیلئے ورثے میں ریکارڈ قرضاجات اور عوام کیلئے شدید معاشی بحران چھوڑ کر گئے تھے۔ تحریک انصاف نے حکومت میں رہتے ہوئے آئی ایم ایف کے معاہدے کی خلافورزی کی تاکہ اتحادی حکومت کو معاشی عدم استحکام کا سامنہ کرنا پڑے۔ انہوں نے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے ہر ممکن پروپیگنڈا کیا اور خط لکھے۔ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ملکی معیشت کو جس نہج پر پہنچایا تھا اس سے نکلے میں ابھی بہت وقت لگے گا۔
سینیٹر عبدالکریم کا کہنا تھا کہ شکریہ سعودیہ شکریہ سعودیہ ،آج سعودی حکومت نے پہلے کی طرح پاکستان کی دو ارب ڈالر امداد کر کے دوستی کا حق ادا کر دیا ،جس طرح آئی ایم ایف کی کڑی شرائط اور پی ٹی آئی کی ناکام پالیسیوں کے سبب پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا اس سے ہمیں نکالنے کے لیے سعودی حکومت نے بہت بڑا کردار ادا کیا
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیئے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے یہ رقم موصول ہو گئی ہے سعودی عرب سے امداد ملنے کے بعد زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا یے
سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان