یونان میں پاکستانی خاتون صحافی مونا خان کو گرفتار کر لیا
اینکر اور میرا تھن رنر مونا خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان نے معاملہ یونانی حکام کے سامنے اٹھاتے ہوئے قونصلر رسائی مانگ لی ہےمیڈیا رپورٹس کے مطابق مونا خان ہائیکنگ کے لئے یونان گئی تھیں انہیں پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے
کوچ محمد یوسف نے مونا خان کی گرفتاری کی تصدیق کی اور بتایاکہ پولیس نے ان کا فون بھی قبضے میں لے لیا ہے،مونا سے میرا آخری رابطہ ایک گھنٹہ قبل ہوا تھا، وہ اپنے بیٹے کو ایتھنز میں چھوڑ کرگئی تھیں
مونا خان سرکاری ٹی وی میں اینکر پرسن ہیں، وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہوئیں تھیں، ان کی مبینہ آڈیو گفتگو بھی منظر عام پر آئی ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ ” یونان میں تمام ہائیکرز ایک ساتھ جمع ہوئے تھے، جب میں نے پاکستانی پرچم نکالا تو پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا، مجھ سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پاکستان کا پرچم لہرائیں گی، جس پر میں نے جواب دیا کہ جی ہاں میں پاکستان کا پرچم لہراؤں گی، جس کے بعد یونان پولیس نے مجھ سے بدسلوکی کی”۔
یونان میں پاکستانی سفارتخانہ میراتھن رنر کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
کوچ یوسف مونا کی رہائی کے لیے پاکستانی حکومت سے اقدامات کی اپیل کی تھی جس کے بعد آج ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اینکر اور میراتھن رنر مونا خان کی یونان میں گرفتاری کا معاملہ پاکستانی سفارتخانے نے یونانی حکام کے سامنے اٹھایا ہے،یونانی حکام سے مونا تک قونصلر رسائی مانگی ہے، یونان میں پاکستانی سفارتخانہ میراتھن رنر کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے اور ان کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے
سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا
بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماںنے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد
کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا