سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا
پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی،شوہر نے مبینہ طور پر حاملہ بیوی اور بیٹی کو جان سے مار دیا
واقعہ پنجاب کے شہر لودھراں میں پیش آیا،پولیس حکام کے مطابق تحصیل کہروڑ پکا کے علاقے مسہ کوٹھا میں شوہرنے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا،پولیس حکام کے مطابق عرفان نامی شخص کا اپنی بیوی رقیہ سے جھگڑا ہوا تھا، ملزم کو اس کی بیوی نے جھگڑے کے دوران منہ پر تھپڑ مار دیا ، جس پر ملزم طیش میں آ گیا، ملزم نے پہلے اپنی بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسکی جان لی،بعد ازاں ڈیڑھ سالہ بیٹی کے منہ پر تکیہ رکھ کر اسے بھی جان سے مار ڈالا
پولیس نے ماں بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی جمع کر لئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، دونوں آپس میں رشتے دار تھے
ایف نائن پارک زیادتی کیس؛ مشتبہ پولیس مقابلے کی تحقیقات شروع
لڑکی کو نیم مردہ حالت میں ساحل پر پھینکا گیا، لڑکی کی موت ساحل پر پڑے پڑے ہوئی
ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا
پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم