مزید دیکھیں

مقبول

قومی اسمبلی کااجلاس کل ہوگا، ایجنڈا جار ی

قومی اسمبلی کااجلاس کل ساڑھے11بجے ہوگا جس کے لئے...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

سپریم کورٹ،پارک ویو سٹی کے تنازعے سے متعلق رپورٹ طلب

سپریم کورٹ: پارک ویو سوسائٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

عدالت نے چئیرمین سی ڈی اے سے پارک ویو سٹی کے تنازعے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ،پارک ویو سٹی کے وکیل نے این او سی معطلی کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این او سی بحالی سے متعلق معاملہ تمام تنازعات کے حل کے بعد دیکھیں گے ،ایڈشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارک ویو سٹی نے مارگلہ نیشنل پارک کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے،پارک ویو سٹی کے نیشنل پارک کی زمین پر تعمیراتی کام سے ماحولیاتی خطرات ہو سکتے ہیں،پارک ویو سٹی کے غیر قانونی قبضے میں زمین واگزار کرائی جانی چاہیے،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ پارک یا جنگل کی زمین کسی اور مقصد کے لیے استعمال نا ہو، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا وفاقی حکومت مزید ماحولیاتی تباہی کا انتظار کر رہی ہے؟ سی ڈی اے قدرتی مسکن کو تباہ کرنے والی ہاوسنگ سوسائٹی کو زمین کیسے دے سکتی ہے؟ سی ڈی اے نے زمین کے اجراء کے وقت ماحولیاتی تحفظ سے متعلق جائزہ کیوں نہیں لیا؟ ممبرسی ڈی اے پلاننگ نے عدالت میں کہا کہ پارک ویو سوسائٹی کسی نیشنل پارک کی زمین پر نہیں، پارک ویو پر بوٹینکل گارڈن کی زمین استعمال کا الزام بھی درست نہیں،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ مطمئن ہیں تو پھر تنازعہ ہی ختم،بہتر ہو گا ایک ایسا ہی بیان چئیرمین سی ڈی اے کی جانب سے آ جائے، سوسائٹی کو عبوری حکمنامے سے ملا ریلیف بھی برقرار رہے گا، سی ڈی اے کو معاوضے کی عدم فراہمی کے شکایت کنندگان کو سننے کی ہدایت کر دی گئی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے آئندہ سماعت سے پہلے تمام معاملات حل کرے،کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی،کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

پاکستانیوں کے پاس اندھا پیسہ، پرتگال میں مبشر لقمان نے کیا دیکھا؟

انڈین کرکٹ ٹیم پاکستان کیوں نہیں آرہی ؟ بھارتی ہائی کمشنر نے مبشر لقمان کو کیا بتایا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan