لاہور:میں پارکنگ والے من مانیاں کرنے لگے،عوام الناس سے مقررکئے گئے پیسوں سے زیادہ وصول کرنے لگے

0
84

لاہور:لاہور:میں پارکنگ والے من مانیاں کرنے لگے،عوام الناس سے مقررکئے گئے پیسوں سے زیادہ وصول کرنے لگے،اطلاعات کےمطابق لاہورمیں پارکنگ کے نام پرقائم سرکاری اداروں میں‌ پارکنگ اسٹینڈ ضلعی حکومت کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخوں سے زیادہ وصول کرکے حکومتی رٹ کوپامال کررہے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری پارکنگ اسٹینڈز پرپرچی کے ذریعے پارکنگ فیس وصول کرنے والا مافیا لوگوں سے زبردستی مقرر کی گئی حد سے زیادہ نہ صرف پیسے وصول کرتے ہیں بلکہ دھمکیاں بھی دیتے ہیں‌

باغی ٹی وی کےمطابق ویسے توتمام پارکنگ اسٹینڈزکی صورت حال ایک جیسی ہے ، فی الحال جو تازہ واقعہ سامنے آیا ہے وہ لاہورجنرل ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ کا ہے جہاں پارکنگ مافیا لوگوں سے مقررکی گئی رقم سے زیادہ پیسے وصول کررہے ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق تازہ واقعہ میں‌ ایک مریض جب ہسپتال پہنچا تو اس نے موٹرسائیکل وہاں کھڑی کی تو اس وقت جو اسے پرچی دی گئی اس پردس روپے درج تھے جسے پارکنگ اسٹینڈ والوں نے سیاہ مارکرسے مٹاکر20 روپے ظاہرکرکے تھما دی ،جبکہ پرچی پرواضح 10 روپے لکھے ہوئے تھے

ذرائع کےمطابق جب مریض نے پارکنگ اسٹینڈ والے سے کہا کہ بھائی اس پرتو10 روپے لکھے ہیں اورآپ 20 روپے وصول کررہےہیں ، اس پراسٹینڈوالے آدمی نے نہ صرف اصرار کیا بلکہ 10 روپے لینے سے انکارکردیا ،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ مافیا دھمکیاں بھی دے رہا تھا اور چیلنج کررہا تھا کہ جاو کہہ دو جس سے کہنا ہم 20 ہی لیں گے

ادھر باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کےمطابق یہ صرف ایک مریض کے ساتھ واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ ہرکسی کے ساتھ یہ رویہ اپنایا جارہا ہے، لوگ بھی یہ کہتے سنےگئے ہیں کہ کیا یہ تبدیلی ہےکہ یہ مافیا مقرر کردہ رقم کوتبدیل کرکے منہ مانگی رقم وصول کرے

Leave a reply