سعودی عرب دنیا میں سب سے بڑی امداد دینے والا ملک، کبھی مذہب،رنگ اورنسل کوبنیاد نہیں بنایا

0
57

ریاض :سعودی عرب دنیا میں سب سے بڑی امداد دینے والا ملک ،اطلاعات کےمطابق اقوام متحدہ کےمطابق سعودی عرب انسانی ہمدردی کی بنیادپرامداد دینے والا عرب دنیاکاپہلا اورعالمی برادری کاپانچواں بڑاملک ہے۔

دینا میں سب سے زیادہ امداد دینے کے حوالے سے اقوام متحدہ کےماتحت خصوصی ادارےنےاعلان کیاہےکہ سعودی عرب انسانی ہمدردی کی بنیادپرامداد دینےوالاعرب دنیاکاپہلا اورعالمی برادری کا پانچواں بڑاملک ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ماتحت مالیاتی سرگرمیوں کے نگراں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاہےکہ سعودی عرب نے 2019ء کے دوران ایک ارب 281 ملین امریکی ڈالر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے طور پر پیش کیے۔2019 کےدوران یمن کو سب سے زیادہ امداد دینےوالاملک سعودی عرب ہےجس نے یمن کو ایک ارب 216 ملین ڈالرپیش کیے۔ یہ یمن کوپیش کی جانے والی کل مدد کا 31.3 فیصدہے۔

شاہ سلمان مرکزبرائےانسانی امداد کےنگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نےشاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو الگ الگ تہنیتی پیغام ارسال کر کے بتایا کہ سعودی عرب پوری دنیا میں امداد دینے والا پانچواں بڑا ملک ہے اور عرب دنیا میں اس حوالے سے سعودی عرب کا نمبر پہلا ہے۔

اقوام متحدہ کے ماتحت مالیاتی سرگرمیوں کے نگراں ادارے نے مزید کہاکہ سعودی عرب نےیہ اعزازاپنی قیادت کی لامحدود مددکے نتیجے میں حاصل کیا ہے۔ سعودی عرب انسانی امداد کا مشن دین اسلام کے احکام پر عمل اورقومی اقدارسےمتاثرہوکرکررہا ہے۔

Leave a reply