اساتذہ و ملازمین کی پُراحتجاج ریلی کے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر "استاد کو عزت دو” کے نعرے

0
85
parliment

اساتذہ و ملازمین کی پُراحتجاج ریلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے اساتذہ و ملازمین نے آج صبح میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کیئے جانے کے آرڈیننس کے خلاف ریلی کی صورت میں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا-

شاہراہِ دستور کے دونوں طرف مظاہرین اساتذہ نے احتجاج کیا اور ’استاد کو عزت دو‘ کے نعرے لگائے مظاہرہ کرنے والے اساتذہ نے خاردار تار ہٹانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو خار دار تار ہٹانے سے روک دیا۔

حکومت کا 2022 کو بطور نوجوانوں کا سال منانے کا اعلان

احتجاج کے باعث شاہراہِ دستور بلاک ہو گئی، اس موقع پر خواتین اساتذہ کو روکنے کے لیے ویمن پولیس بھی تعینات ہےپولیس نے مظاہرین اساتذہ کو پارلیمنٹ کے دروازے پر جانے سے روک دیا اور اساتذہ کو وارننگ دے دی مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی جانب سے تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

مظاہرین اساتذہ کا کہنا ہے کہ میئر کے ماتحت ہونے سے ان کے الاؤنسز اور ترقیاں ختم ہوجائیں گی احتجاج کے باعث اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں اساتذہ کا کہنا ہے کہ آرڈیننس کی واپسی تک پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

وزیراعظم کی برہمی، اراکین ملاقات کیلئے پہنچ گئے

دوسری جانب رہنما پیپلزپارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو احتجاج کاحق نہ دینا کس قسم کا آمرانہ رویہ ہے؟ حکمران اساتذہ کو پرامن احتجاج کا حق نہیں دے رہےحکومت کسی کے بھی جائز مطالبات سننے کو تیار نہیں ہے-

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ 126دن مظاہرے کرنے والے آج پرامن اساتذہ کو روک رہے ہیں-

دنیا کے مہنگے اور سستے ترین شہروں کی فہرست جاری،پاکستان کونسی فہرست میں شامل؟

Leave a reply