راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے مشترکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا۔
باغی ٹی وی : انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے کوریئر کمپنی پارسل کے ذریعے منشیات بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے برمنگھم کے لیے بُک کروائے گئے پارسل سے ساڑھے چار گلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔
اے این ایف کی کاروائی :ایمبولینس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان نے کمال مہارت سے ہیروئن کو خواتین کے پرس، کپڑوں اور بچوں کے کپڑوں اور جوتوں چھپایا تھا پارسل راولپنڈی میں موجود شہزاد اسلم نامی شخص کی طرف سے برمنگھم میں موجود بلقیس بیگم نامی خاتون کے پتہ پر بک کیا گیا تھا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت منشیات اسمگل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہورائیرپورٹ سے روانہ ہونے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
قبل ازیں اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد موٹروے انٹرچینج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی تھی ایمبولینس کے خفیہ خانوں میں منشیات مہارت سے چھپائی گئی تھی، برآمد ہونے والی منشیات میں 24 کلوگرام چرس، ڈیڑھ کلو افیون، 1 کلو گرام آئس اور 1.9 کلوگرام ہیروئن شامل تھی-
اس قبل بھی اے این ایف نے پورٹ قاسم پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کےدوران 40 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی، ملزمان کی جانب سے قبضے میں لی گئی منشیات برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔