پارٹی کا شیرازہ بکھر رہا ہے اس کا صرف ذمہ دار عمران خان ہے،اکبر ایس بابر

0
118

پارٹی کا شیرازہ بکھر رہا ہے اس کا صرف ذمہ دار عمران خان ہے،اکبر ایس بابر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کو خوشحال کرنے کا تھا شفافیت کا تھا انصاف کا تھا صرف عمران خان کو خوشحال اور خود مختار کرنے کا نہیں تھا اب جو پارٹی کا شیرازہ بکھر رہا ہے اس کا صرف ذمہ دار عمران خان ہے

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین تھے مگر اس کا یہ مطلب نہیں تھا کہ وہ سیاہ و سفید کے مالک بن جاتے اب انہیں طے کرنا ہے کہ وہ اپنی وراثت میں کیا چھوڑ کر جاتے ہیں جس راستے پر وہ چل رہے ہیں اس کا اختتام تباہی پر ہے ہم پی ٹی آئی کے حقیقی ورکروں کو اکٹھا کریں گے یہ جماعت اپنے حقیقی ورکروں کے پاس جائے گی اگر عمران خان نے آنا ہے تو اس کا فیصلہ وہ خود کریں گے یہ غلط بات کہی جا رہی ہے کہ چیئرمین ٹھیک ہے اور باقی مشیر غلط ہیں یہ غلط مشیر بھی عمران خان نے چنے تھے انہوں نے ہی یہ سارا راستہ چنا،آپ کو ذمہ داری قبول کرنی چاہئے اگر مغرب کی جمہوریت ہوتی اور نظر آ رہا ہوتا کہ کوئی اکثریت کھو بیٹھا ہے تو وہ بڑے بڑے دعوے نہ کرتا نہ کہتا کہ دس لاکھ لوگوں کا جلسہ کروں گا بلکہ مستعفی ہو جاتا

اکبر ایس بابر کا مزید کہنا تھا کہ جمہویت انہیں حالات میں مضبوط ہوتی ہے جب لیڈر ذات کی بجائے جمہوریت کو مضبوط کرتے ہیں آپ اپنی جماعت کو اختیار دیں کہ نیا لیڈر آف دی ہاؤس چنے ہم پی ٹی آئی کی کو نئے سرے سے اکٹھا کریں گے 19 جنوری کو پی ڈی ایم نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت جلد کر کے فیصلہ دیا جائے یہ اصول صرف پی ٹی آئی پر نہیں بلکہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں پر لاگو ہوتا ہے سب کو اسی چھاننی سے گزرنا ہوگا عمران خان کا احتساب ضروری ہے انہوں نے قوم کے ساتھ دھوکہ کیا عمران خان اگر میرٹ پر ورکروں کے ساتھ چلتے تو نوبت یہاں تک نہ آتی

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج ،پی ڈی ایم کو مہنگا پڑ گیا،الیکشن کمیشن کا ایسا فیصلہ کہ مریم نے "سرپکڑ”لیا

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی پر اعتراض ہے یا نہیں؟ تحریک انصاف نے عدالت میں بتا دیا

حکم دینے والا ہوں مجھے جواب دینے کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی فنڈنگ کیس میں کس نے ایسا کہا؟

پی ٹی آئی کونسے اکاؤنٹس کا ریکارڈ نہیں دے رہی،اکبر ایس بابرنے الیکشن کمیشن میں کیا کہا؟

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کرنے کا چیلنج دیا تھا جسے مسلم لیگ ن نے وزیر اعظم کے اس چیلنج کو قبول کرلیا تھا وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت اور براہ راست ٹی وی پر نشر کرنے پر بھی تیار ہیں، بے شک فارن فنڈنگ کیس ٹی وی پر براہ راست دکھا دیا جائے بلکہ پارٹی سربراہوں کو بٹھا کر کیس سنا جائے۔

الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

عمران خان ڈی چوک پر اپنا اعمال نامہ لے کر آئیں،مریم اورنگزیب

تمام الزامات ثابت، کیوں استعفیٰ نہیں دیتے،اکبر ایس بابر کا وزیراعظم کو چیلنج

Leave a reply