پرویز الہی نگران وزیر اعلی کو کیسے نہیں چلنے دیں گے؟ ملک احمد خان

0
42
malik ahmad khan

ن لیگی رہنما ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے دو آرٹیکل ہیں ایک 224 اور دوسرا 224A ہے،آرٹیکل 224 کہتا ہے کسی ایک پر اتفاق ہو سکتا ہے،

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے معاملہ حل نہ ہونے پر سپیکر کو معاملہ بھیجا، ہم نگران وزیر اعلی کےلئے وہی دو نام رکھے لیکن انہوں نے نوید اکرم چیمہ کا نام شامل کر لیا،اگر معاملہ آج حل نہیں ہوتا اور الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہے تو انہی چاروں نام پر غور ہوگا پانچواں نام شامل نہیں ہوگا، پرویز الہی نگران وزیر اعلی کو کیسے نہیں چلنے دیں گے، نہیں چاہتا تھا عمران خان وزیراعظم بنیں لیکن وہ ساڑھے تین سال وزیراعظم رہے، پرویز الہی کے چاہنے یا نہ چاہنے سے آئینی عمل کیسے رک سکتا ہے،

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق رویہ ناقابل فہم اورسیاسی ناپختگی کے مترادف ہے،اپوزیشن نے ایک بار پھر معاملات کو متنازع بنایا نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے لئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے کمیٹی کے ممبران سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، افسوس ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں حکومتی امور کو آگے بڑھائے

پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کھلے دل سے نگران وزیراعلیٰ کےلئے بہترین شخصیات کے نام دیئے ہیں افسوس ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا،ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں حکومتی امور کو آگے بڑھائے

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

پنجاب کا نگران وزیراعلیٰ کون؟ قرعہ کس کے نام کا

 پارلیمنٹ کے فیصلے پارلیمنٹ کے اندر ہی ہونے چاہئیں،

Leave a reply