پرویز الہیٰ کے قریبی ساتھی گجرات سے مبینہ طور پر لاپتہ
سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے قریبی ساتھی امجد پرویز گجرات سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ امجد پرویز بٹ کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی کو کسی نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
امجد پرویز بٹ کے بھائی نے رحمانیہ پولیس اسٹیشن میں اپنے بھائی کے اغوا کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بھائی کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ امجد پرویز بٹ کے بھائی کی جانب سے دی گئی درخواست پر کارروائی کی جارہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
تاہم اس حوالے سے ابھی تک پرویز الہی کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور ناہی مونس الہی نے اس پر کوئی بیان دیا ہے حالانکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ شخص ان کا خاص آدمی تھا اور انہیں پرویز الہی کا دیرینہ ساتھی سمجھا جاتا تھا.