پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس گلبرگ میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی گرفتاری کے لیے پولیس گلبرگ میں ان کی رہائشگاہ پہنچ گئی . پولیس کے ہمراہ اینٹی کرپشن کی ٹیم بھی موجود ہے۔ خیال رہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کا کیس ہے لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے پرویز الٰہی کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس کی سماعت کی جس میں سابق وزیراعلیٰ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الٰہی کو سینے میں تکلیف ہے وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
وکیل کے مؤقف پر پراسیکیوشن نے کہا کہ پرویز الٰہی نے گزشتہ پیشی پر میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا جو جعلی ہے اس پر عدالت نے کہاتھا کہ رپورٹس دکھائیں میں ابھی فیصلہ کرتا ہوں۔ بعد ازاں عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس کے بعد عدالت نے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن عدالت سے پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا خدشہ تھا.

Shares: