پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا

Pervez-Khattak

پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما پرویز خٹک نے پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، اس دن جو کچھ ہوا وہ قابل مذمت تھا۔ اپنے پارٹی کے عہدوں سے مستعفی ہوتا ہوں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل عمران خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی جس میں پرویز خٹک اور اسد قیصر شامل تھے، اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے مذاکرات کے بہانے بلا کر سیف ہاؤس میں رکھا گیا ہے اور ان سے پی ٹی آئی چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے۔ وہ ابھی بھی سیف ہاؤس میں ہیں۔ ان کو کہا جا رہا ہے کہ آپ کو تب چھوڑیں گے جب آپ یہ کہیں گے کہ ہم تحریکِ انصاف اور عمران خان کو چھوڑ رہے ہیں۔ آپ کو پتا ہے کہ آپ یہ کہہ کر دراصل کیا کر رہے ہیں کہ آپ سیاست چھوڑ دیں۔ کیونکہ اس وقت جو پی ٹی آئی چھوڑے گا اسے لوگوں نے ووٹ بھی نہیں ڈالنے۔

عمران خان نے اس بارے میں مزید کہا کہ وہ بات چیت کرنے گئے تھے انھیں ہی بٹھا لیا گیا، اس کا مطلب ہے کہ یہ بات چیت نہیں کرنا چاہتے۔ اس کا مطلب ہے کہ بند کمروں میں فیصلہ ہو گیا ہے کہ پارٹی کو ختم کرنا ہے، عمران خان کو اکیلا کرنا ہے۔ عمران خان اکیلا ہو چکا ہے، عمران خان کے اردگرد کوئی بھی نہیں ہے۔ نہ میں کسی کو کال کر سکتا ہوں، نہ میں کسی سے بات کر سکتا ہوں کیونکہ سب چھپے ہوئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے متعدد سینئر رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ چکے ہیں، قریب ترین دوستوں میں علی زیدی، عمران اسماعیل، خسرو بختیار، عامر کیانی، محمود مولوی، ڈاکٹر شیریں مزاری ، سابق اراکین اسمبلی اور متعدد ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ گزشتہ روز فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے اور اس کے علاوہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت سے رابطہ ہوا ہے، ہم نواز زرداری کے رحم پر چھوڑ نہیں سکتے، ہمیں کسی حل کی طرف جائیں گے۔ اس بیان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں نے فواد چودھری کے بیان کو مسترد کر دیا تھا۔

Comments are closed.