پسند کی شادی کیس؛ ملزم ظہیر کی ضعیف والدہ کی ضمانت منظور

0
43

 سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے کے مقدمے میں ملزم ظہیر کی والدہ نور منیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جھوٹے کیس میں نامزد کیا گیا ضمانت دی جائے۔ عدالت میں پیش ہو کر مقدمے کا سامنا کرنے کو تیار ہوں۔ بزرگ خاتون کو نامزد کرنے پر عدالت نے حیرانی کا اظہار کیا۔جسٹس صلاح الدین پنہور نے 25 ہزار روپے کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے پولیس کو نور منیر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ حفاظتی ضمانت 12 روز کے لیے منظور کی گئی۔۔

اس سے قبل عدالت کے روبرو پسند کی شادی کے مقدمے کی سماعت ہوئی تھی. ملزم ظہیر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے ملزم ظہیر کے وکلا نے لڑکی کو کسی اور شیلٹر ہوم میں منتقل کرنے کی درخواست دائرکی تھی. عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا ملزم کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ جس شیلٹر ہوم میں لڑکی کو رکھا گیا وہاں صرف 2 بچیاں مقیم ہیں۔ شیلٹر ہوم میں بچیوں کے کمروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انسانی حقوق پر مرکوز حکمت عملی اپنانے کے عزم کا اعادہ ،وزیر اعظم
تحریک پاکستان کی مشہورخاتون رہنما اور ادیبہ بیگم ڈاکٹر شائستہ اکرام اللہ کا یوم وفات
اسلامی تعاون تنظیم سیکریٹری کا تین روزہ دورہ پاکستان؛ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے
سعودی عرب کے چین اور امریکہ دونوں کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں،سعودی وزیر خارجہ

میڈیکل رپورٹ میں لڑکی نے بتایا تھا کہ کیمروں کے باعث سو نہیں سکتی۔ شیلٹر ہوم سندھ حکومت کے ماتحت ہے۔ صوبائی وزرا اثر انداز ہورہے ہیں۔ کسی ایسے شیلٹر ہوم منتقل کیا جائے جہاں زیادہ بچیاں موجود ہوں۔ شیلٹر ہوم کسی این جی او کے تحت ہونا چاہیئے۔ عدالت نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا تھاعدالت نے ملزمان کے وکلا کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی تھی.۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کردی تھی.

کراچی سے بھاگ کر شادی کرنیوالی دعا زہرا کو عدالت نے بھی بڑا حکم دے دیا

میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

 کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟

Leave a reply