پٹھانکوٹ ایئر بیس پر حملہ کرے گا پاکستان،خبرسے بھارت میں کھلبلی مچ گئی

بھارت پاکستان کے خلاف الزام تراشیوں اور پروپیگنڈوں سے باز نہ آیا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے سے باز نہ آئی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے بھارت سرکار کے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا تو مودی سرکار پر سکتہ طاری ہو گیا، بھارت نے جواب دینے کی بجائے پاکستان کے خلاف ایک بار پھر پرویگنڈہ شروع کر دیا ہے

 

جہادی لے رہے ہیں نیوکلیئر وار کی ٹریننگ، بھارتی میڈیا نے کیا ایسا پروپیگنڈہ کہ اپنی ہی عوام کے دل دہلا دیے

بھارت میں ایک الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب کے چار شہروں میں دہشت گردی کا واقعہ ہو سکتا ہے، بھارتی حساس اداروں کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق امرتسر، پٹھان کوٹ، باٹلا اور گورداسپور کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، حساس اداروں کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق پٹھا ن کوٹ کے ایئر بیس اور فوجی کیمپ پر حملہ ہو سکتا ہے.

سرکریک پر پاکستان حملہ کرنا چاہتا ہے، بھارتی فوج کی دہائی،بھارت کا ایک اور پروپیگنڈہ ہوا بے نقاب

سیکورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد ان علاقوں میں سیکورٹی سخت کر دی گئ ہے،

بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ سے واپس لوٹے ہیں اب وہ جہادیوں کے ذریعے کچھ بھی کر سکتے ہیں، الرٹ جاری ہونے کے بعد ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے.

واضح رہے کہ تین برس قبل بھی پٹھان ایئر بیس پر حملہ ہو چکا جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا لیکن پاکستان نے تمامتر الزامات مسترد کر دییے، پٹھان کوٹ ایئر بیس پر حملہ میں 7 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تاہم بھارت کو ایئر بیس کلیر کروانے میں تین دن لگے تھے.

 

اس سے قبل مودی سرکار نے 24 اگست کو ایک الرٹ جاری کیا تھا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے راستے سے بھارتی ریاست تامل ناڈو میں حملے کا خطرہ ہے، بھارتی اداروں کی جانب سے حملے کا الرٹ جاری ہونے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے، تامل ناڈو میں بھارت کے دفاعی ترجمان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھارت کے سمندروں کی سیکورٹی سخت کی گئی ہے.

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے تامل ناڈو سے چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے ور وہ مبینہ حملہ آوروں سے رابطے میں ہیں جو تامل ناڈو میں حملہ کرنا چاہتے ہیں، گرفتار شدگان کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے بھارتی تحقیقاتی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں.

Comments are closed.