پٹواری اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا

0
28

ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن پنجاب، گوہر نفیس کی خصوصی ہدایات پر محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا کی ڈویژن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ، محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلع میانوالی میں کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری محمد اسحاق خان کو25ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد اکبر ولد فتح خان سکنہ چھدرو ضلع میانوالی کی جانب سے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا محمد خالد مسعود فروکہ کو درخواست دی گئی کہ محکمہ مال کے ریکارڈ میں نام کی درستگی کے لیے پٹوار خانہ گیا جہاں پر حلقہ پٹواری محمد اسحاق نے مجھے سے نام کی درستگی کے لیے 40ہزار روپے رشوت وصول کی تھی اور اب مزید 25ہزار روپے رشوت طلب کر رہا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب محمد اویس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے محکمہ مال کے پٹواری ملزم محمد اسحاق خان کو پچیس ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے،فیض اللہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم محمد اسحاق خان پٹواری سے مزید تفتیش جاری ہے۔

رپورٹ شمشیر شیرازی سرگودھا

Leave a reply