پی ڈی ایم کے جلسوں میں تیزی کیوں آرہی ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے بتا دیا

0
37

پی ڈی ایم کے جلسے پر پاکستان تحریک انصاف کے ہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا

سینٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان کی تقریروں سے آشکار ہے کہ این آر او کی ڈیمانڈ میں تیزی آرہی ہے،
ان کے جلسوں سے یہ مزید بے نقاب ہو رہے ہیں، لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا،جلسوں کی وجہ سے کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، یہ سب کچھ محض اپنی چوری کرپشن بچانے کے لئے کر رہے ہیں،

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ‏(ن) لیگی قیادت استعفوں کی دھمکیوں سے قوم کا وقت ضائع نہ کرے،عملی اقدام اٹھائے۔ مینار پاکستان کے فلاپ شو کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے بعد مہنگائی مارچ کا اعلان انکے سکڑتے اور ٹھٹھرتے ایجنڈے کا ثبوت ہے ۔پی ڈی ایم کے پاس کہنے اور کرنے کے لئے کچھ باقی نہیں۔

سینٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ان کو کبھی بھی این آر او نہیں دیں گے، پی ٹی ایم والے استعفی دینے میں مزید دیر نہ کریں، انکے استعفےٰ فوراً قبول کر لیے جائیں گے،پہلے ہی کہا تھا ان کے استعفے نہیں لطیفے ہیں،

Leave a reply