شیخ رشید نےآئل اسمگلنگ 7 دن میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

0
46

اسلام آباد:شیخ رشید نےآئل اسمگلنگ 7 دن میں ختم کرنے کا حکم ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیٹرول پمپس پر آئل اسمگلنگ 7 دن میں ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران کی ہدایت پر پیٹرول پمپس پر آئل اسمگلنگ7دن میں ختم کردی جائے اور 7 دن میں پیٹرول پمپس سے پیٹرول کی غیر قانونی فروخت بندکردی جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میڈیا مہم بھی چلائیں گے تاکہ آئل اسمگلنگ ختم ہو، اسمگل پیٹرول فروخت کرنے والےپیٹرول پمپس کوبند کردیا جائے گا اور اسمگلنگ میں ملوث پیٹرول پمپ کھلنےکی پھراجازت نہیں دی جائے گی۔

Leave a reply