پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے جو کرنا تھا کر لیا لہذا اب الیکشن کا اعلان کریں. سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے جو کرنا تھا کرلیا لہذا تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر اب شفاف الیکشن کا اعلان کریں۔ واضح رہے کہ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ ایم ایم اے دور میں خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے، جس سے صوبے کی 60 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کے ساتھ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے جو کرنا تھا کر لیا، لہٰذا تمام سیاسی جماعتیں بیٹھ کر شفاف انتخابات کا اعلان کریں. امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے بہت سے لوگ کچے میں یرغمال ہیں اور کچے کے علاقے میں سندھ کی کوئی رٹ نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں 18 افراد کے پاس 4 ہزار ارب کے اثاثے موجود ہیں جب کہ 9.60 کھرب بجٹ اور 4.1 کھرب سود میں چلا جاتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ میں 4 کھرب روپے صوبوں کو ملتے ہیں، وزیر خزانہ نے ترقیاتی بجٹ پر کٹ لگانے کا عندیہ دیا ہے، ملک کیسے چلے گا۔

Shares: