پی ڈی ایم کی صفوں میں انتشار، پی پی کیا کر رہی ہے؟ شاہ محمود قریشی کا انکشاف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت کا اصلی چہرہ مسلسل دکھا رہا ہے،
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارت کی دہشتگردوں کی معاونت کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھے ،ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے ہمارے تحفظات پر مہر تصدیق ثبت کی ہے، بھارت نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کیلئے جھوٹی پراپگنڈہ مہم شروع کی بھارتی صحافی کی چیٹ منظر عام آنے پر پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا،بھارت نے پلوامہ ڈرامہ، سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے رچایا،
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی سرکار نے الیکشن کی راہ ہموار کرنے کیلئے اپنے فوجیوں کی جان لی ،دہلی میں غیر ذمہ دار حکومت سیاسی مقاصد کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے بین الاقوامی برادری بھارت کو خطے میں نقص امن کا ذمہ دار ٹھہرائے، پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے ،ہم چاہتے ہیں بین الافغان مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور اپنے منطقی انجام تک پہنچیں،افغانستان کے اندر اور باہر کچھ عناصر ہیں جو سپائیلر کا کردار ادا کر رہے ہیں
پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی
پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف
مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا
چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام
پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا
پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے
پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال
مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی
پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں اسرائیل نامنظور کے بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جا رہے ہیں ، اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پی ڈی ایم اپنی صفوں میں بڑھتے ہوئے انتشار کو چھپانا چاہتی ہے،یقین ہے کہ کراچی کے باشعور شہری ان کی طرف توجہ نہیں دیں گے، پیپلزپارٹی وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہی ہے،پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کر رہی ہے، استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی دو ٹوک فیصلہ سنا چکی ہے،پیپلزپارٹی کہہ چکی ہے کہ وہ استعفے نہیں دے گی،








