پہلی پاکستان افریقہ تجارتی کانفرنس کا آغاز ہو گا آج،متعدد ممالک ہوں گے شریک

0
43

پہلی پاکستان افریقہ تجارتی کانفرنس کا آغاز ہو گا آج،متعدد ممالک ہوں گے شریک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افریقی ممالک کے درمیان تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے لئے 2 روزہ پاک افریقہ تجارتی کانفرنس آج جمعرات سے نیروبی میں شروع ہو گی۔ کانفرنس میں افریقی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے اور کثیر الجہتی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

اس کانفرنس کی اہمیت اس امر سے اجاگر ہو رہی ہے کہ کانفرنس کے انعقاد سے متعلق نیروبی ایئرپورٹ سے جانے والے رستے کو پاک افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس 2020 کے موضوع سے بڑے بڑے بینرز اور بل بورڈ سے سجایا گیا ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داود آج جمعرات 30 جنوری 2020ءکو شروع ہونے والی پاکستان افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے نیروبی پہنچ چکے ہیں۔ ترقیاتی کانفرنس 30 اور 31 جنوری کو کینیا کے شہر نیروبی میں منعقد ہو گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افریقہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو اجاگر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا افریقی مندوبین کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پیش کریں گے اور انہیں پاکستان افریقہ تجارت اور سرمایہ کاری کی سطح کو بڑھانے اور تجارت میں سہولت لانے کےلئے بینکاری اور ٹرانسپورٹ چینلز کی ترقی کےلئے دعوت دیں گے۔ اس کانفرنس میں شرکت کےلئے معروف پاکستانی کمپنیوں کے نمائندے کینیا پہنچ گئے ہیں۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور سرجیکل سیکٹر، انجینئرنگ سامان، گھریلو اپلائنسز، ٹریکٹر اور زرعی آلات، آئی ٹی خدمات، چاول، پھل اور سبزیاں، سیمنٹ اور تعمیرات، خدمات وغیرہ قومی ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے نمائندے بھی اپنی خدمات پیش کرنے کےلئے کانفرنس میں پریزنٹیشن دیں گے جبکہ سیکرٹری، وزارت سمندری امور، افریقی تاجروں کو بحری جہاز کےلئے پاکستانی بندرگاہوں کی خدمات پیش کرنے کےلئے ایک پریزنٹیشن دیں گے جس میں ان کا سامان افغانستان، وسطی ایشیاءاور چین تک باآسانی رسائی حاصل ہو گی۔

قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق کینیا کے وزیر تجارت، یوگنڈا کے وزیر مملکت، مصر اور سوڈان کے مفکرین کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ، الجیریا، مراکش، تیونس، لیبیا، مصر، سینیگال، نائیجیریا، ایتھوپیا، تنزانیہ ، نائیجر، جنوبی افریقہ، زمبابوے، سوڈان، ماریشس، روانڈا، یوگنڈا، صومالیہ کے 40 سینئر عہدیدار اور 150 سے زائد تاجر اور برونڈی بھی کانفرنس میں شرکت کےلئے نیروبی پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ممالک کا دورہ

اس کانفرنس میں کینیا کی سو سے زیادہ کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ مصر، نائیجیریا، سوڈان، کینیا، جنوبی افریقہ، تیونس وغیرہ کے سینئر عہدیدار اپنے ممالک کی تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پیش کریں گے اور پاکستان کے ساتھ تجارت کو بڑھانے کےلئے رابطوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سینئر عہدیداروں کی سربراہی میں وفود کی دوطرفہ تجارتی امور پر تبادلہ خیال ے لئے مشیر تجارت، سیکرٹری تجارت اور سیکرٹری ٹی ڈی اے پی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ دو روزہ ایونٹ کےلئے ٹی ڈی اے پی کے ذریعہ افریقی اور پاکستانی کمپنیوں کے مابین اب تک دو ہزار سے زیادہ بی ٹو بی ملاقاتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

شاہ محمود قریشی کی کینیا میں ہوئی اہم ملاقاتیں

Leave a reply