عدالتی کاروائی کی کوریج پر پابندی ،پیمرا کا نوٹفکیشن معطل

0
111
Pemra

سندھ ہائیکورٹ ،عدالتی کاروائی کی کوریج پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے کورٹ رپورٹرز کو روزہ مرہ کی عدالتی رپورٹنگ کی اجازت دے دی ،سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا کے 21 مئی کے نوٹیفکیشن کی پابندی سے متعلق شقوں پر عملدرآمد روک دیا ،عدالت نے پیمرا ،وزارت اطلاعات و دیگر کو نوٹس جاری کرتے 6 جون تک جواب طلب کر لیا

وکیل نے عدالت میں کہا کہ پیمراچینلزکواس قسم کی ہدایات جاری کرنے کا مجاز نہیں،پابندی کی آڑ میں پیمرا نے عدلیہ پر قدغن لگانے کی کوشش کی،کورٹ رپورٹرز کوبھی عدالتی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہے کہ بعض آبزرویشن نشرہونےسےعدلیہ کا غلط تاثر چلا جاتا ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جون تک ملتوی کردی

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پیمرا ،وزارت انفارمیشن براڈ کاسٹ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست کے مطابق پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر 21 مئی 2024 کو پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا ، پیمرا قواعد عدالتی لائیو رپورٹنگ کی اجازت دیتا ہے ، عدالتی رپورٹنگ پر پابندی عائد کرنے سے قبل اتھارٹی کی میٹنگ تک نہیں طلب کی گئی، پیمرا قوانین کے تحت پابندی سے قبل کورٹ رپورٹرز کا موقف نہیں سنا گیا ہے ، کورٹ رپورٹنگ پر پابندی آئین کے آرٹیکل 8,9,10،18,19 اور 25 کی خلاف ورزی ہے

دوسری جانب پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے بھی پیمرا کا عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے،پی ایف یو جے کی جانب سے وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل عادل عزیز قاضی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کا عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کا 21 مئی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، پیمرا کو انسانی بنیادی حقوق کے خلاف کوئی بھی نوٹیفکیشن یا حکم دینے سے روکا جائے، 21 مئی 2024ء کو پیمرا کی جانب سے 2 نوٹیفکیشنز کا اجراء ہوا، ٹی وی چینلز کو عدالتی کارروائی رپورٹ نہ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، صرف عدالتی تحریری حکم ناموں کو ہی رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

عدالتی کارروائی کی نشریات پر پابندی کیخلاف پیمرا کو نوٹس جاری،جواب طلب

شہباز شریف خود ہی اسمبلی میں مان گئے کہ انہیں اپوزیش لیڈر چن لیا گیا،یاسمین راشد

مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

صدارتی انتخابات،آصف زرداری کے کاغذات منظور،محمود اچکزئی پر اعتراض عائد

پیپلز پارٹی وزیراعظم کے میثاق برائے قومی مفاہمت کے تصور کی حمایت کرتی ہے،بلاول

سی ڈی اے کو شہتوت کے درخت کاٹنے کی اجازت

عورت مارچ رکوانے کیلئے دائر درخواست خارج 

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ،ترجمان، خالی پلاٹ پر قبضہ واگزار کروایا،انتظامیہ

Leave a reply