پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کا جنازہ نکال دیا جہالت کو پروان چڑھا یا جارہا ہے : ہنس مسرور

0
41

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ہنس مسرور نے کہاکہ کرونا کی آڑمیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا تعلیم دشمن اقدام نا قابل برداشت ہوتا جارہا ہے سندھ حکومت کے لوٹ مار کے سارے دھندے عروج پر ہیں اور کرونا صرف تعلیمی اداروں پر وار کررہا ہے وزیر اعلیٰ سندھ تعلیم دشمن اور عوام دشمن اقدام سے باز رہیں اور فوری طور پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا اعلان کریں ان خیالات کا اظہار انہوںنے کراچی میں نجی اسکولوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہنس مسرور نے کہاکہ صوبہ سندھ میں پہلے ہی عوام مسائل سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں سہولتوں کا فقدان اور بیڈ گورنس سندھ حکومت کی پہچان بن چکی ہے انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کا جنازہ نکال دیا ہے جہالت کو جان بوجھ کر پروان چڑھا یا جارہا ہے گزشتہ 2سال سے صرف سندھ میں کرونا کا آڑ لیکر تعلیمی اداروں کی بے جا بندش کو وطیرہ بنا لیا گیا ہنس مسرور نے کہاکہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو مکمل تباہ کردیا گیا اگر سندھ حکومت نے اپنی تعلیم دشمن اور عوام دشمن پالیسی ختم نہ کی تو صوبے کے عوام کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف بھی لٹیرے سندھ حکومت کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کی بھر پور حمایت کرے گی ۔

Leave a reply