پیٹرول بم گرتے گرتے رہ گیا ، عوام سکھ کا سانس لیں

پیٹرول بم گرتے گرتے رہ گیا ، عوام سکھ کا سانس لیں

باغی ٹی وی : وفاقی حکومت کے وزیراعظم قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالنا چاہتے،قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومت کو2اعشاریہ77ارب روپے کا نقصان ہوگا.حکومت نے پٹرولیم لیوی ایڈجسٹمنٹ کی،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس میں کمی کردی،وزارت خزانہ نےقیمتیں برقراررکھنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا،

پٹرول کی قیمت 108روپے 56 پیسےفی لٹرپربرقرار رکھی گئی . ڈیزل کی قیمت 110روپے 76 پیسےفی لٹرپربرقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی تھی جسے مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایاکہ اوگرا نے پیٹرول پر ایک روپیہ 90 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 3روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی تھی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سے حکومتی خزانے کو 2.77 ارب کا روپے بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ حکومت نے نہ صرف پیٹرولیم لیوی میں ا،یڈجسمنٹ کی بلکہ لائیٹ ڈیزل اور کیروسین آئل پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی ہے

ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 30 اپریل کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی سطح پر قیمتوں اضافے کے باوجود قیمتوں میں اصافہ نہیں کیا تھا جس سے 4.8ارب روپے کا بوجھ حکومتی خزانہ نے براداشت کیا تھا۔

Comments are closed.