پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے،جماعت اسلامی

0
38

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے ،جماعت اسلامی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔حکومت نے پٹرول فی لیٹر 30 روپے بڑھا کر عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے۔ مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے۔آٹے، گھی،گوشت، دالیں اور سبزیاں کی قیمتوں عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ اتحادی حکومت نے عوام کو مہنگائی،بے روزگاری،غربت،کرپشن،لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حالیہ اضافہ کو الفور واپس لیا جائے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف امیر العظیم، میاں ذکر اللہ مجاہد،ضیاء الدین انصاری،عبدالعزیز عابد، مرزا شعیب یعقوب،عبداللہ اعجاز ایڈوکیٹ،احمد سلمان بلوچ و دیگر قائدین کا خطاب ہوا ۔لاہور میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اور ظالمانہ اضافہ کے خلاف جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام ملتان روڈ منصورہ، زون 146، زون 152، پی پی 160 جے آئی یوتھ اور پریس کلب لاہور کے باہر جے آئی یوتھ لاہور کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔احتجاجی مظاہروں کی قیادت سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد، امیر جماعت اسلامی وسطی لاہور شعیب یعقوب، صدر جے آئی یوتھ لاہور عبداللہ اعجاز ایڈوکیٹ، غلام حسین بلوچ، عدنان مصطفے چھٹہ،ڈاکٹر عبداللہ منیر، احمد سلمان بلوچ، چوہدری عبدالعقوم گجر، چوہدری عبدالواحد، خواجہ وسیم بٹ، ملک منیر اعوان، محمد سلیم شیخ، عبداللہ جلیل فاروقی، چوہدری عبدالواحد، چوہدری عبدالقوم گجر و دیگر ذمہ داران نے کی۔ احتجاجی مظاہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی اضافہ، بڑھتی مہنگائی، بے
روزگاری اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی مظاہروں میں بڑی تعداد میں شہریوں شرکت کی اور پلے کارڈ اٹھا کر پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتیہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ منصورہ غربی لاہور امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے احتحاجی مظاہرے کی قیادت کرتیہوئے کہا کہ پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔حکومت نے پٹرول فی لیٹر 30 روپے بڑھا کر عام آدمی کا معاشی قتل کیا ہے۔ آٹے، گھی،گوشت، دالیں اور سبزیاں کی قیمتوں عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔ اتحادی حکومت نے عوام کو مہنگائی ،بیروزگاری،غربت،کرپشن،لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا۔ امیر لاہور نے کہا کہ جماعت اسلامی پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حالیہ اضافہ کو الفور واپس لیا جائے۔

احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرتے ہوئے ضیاء الدین انصاری،عبدالعزیز عابد،شعیب یعقوب، عبداللہ اعجاز ایڈوکیٹ،احمد سلمان بلوچ سمیت دیگر قائدین نے کہا کہ روزانہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کا ایک نیا کارنامہ دیکھنے کو ملتا ہے، کبھی پتا چلتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، کبھی بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ، کبھی روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو دودھ،پیٹرولیم مصنوعات ودیگراشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے،موجودہ حکومت نے بھی مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح میں دن بدن اضافہ کامطلب عوام سے جینے کا حق بھی چھیننا ہے، جمہوریت کی دعویدار حکومت نے اپنے دور اقتدار میں جمہوریت کے چہرے کو مسخ کر ڈالا ہے۔ عوام بھوک اور فاقوں پر مجبور ہوگئی ہے۔ امیر لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد سمیت دیگر قائدین نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب قوم نے تمام پارٹیوں اور چہروں کو آزما لیا ہے اب آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی امانت و دیانت والی قیادت کا ساتھ دیں تاکہ حقیقی معنوں میں ملک میں نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کی جائے اور قرآن و سنت کے نظام سے ملک و قوم کے مسائل کو حل کیا جائے۔ قرآن و سنت کا نظام ہی ملک و قوم کے مسائل کا واحد حل ہے۔

Leave a reply